Skip to main content

Posts

Showing posts with the label . #نبی_کریم . #صحابی_کرام • #سيرت_النبي • #اسلامی_تعلیمات . #قرآن . #حدیث . #خطابت #زبان_و_بیان . #کردار . #اخلاق .

گفتگو

گفتگو عنوان: گفتگو ’’بخاری‘‘ میں حضرت عائشہ ؓ کی یہ روایت ہے کہ حضور ﷺ کی گفتگو ایسی واضح اور اطمینان سے ہوتی تھی کہ اگر کوئی اس کے کلمات گننا چاہتا تو گن سکتا تھا۔ ’’بخاری‘‘ میں حضرت عائشہ ؓ کی دوسری روایت میں یہ ہے کہ میں تمھیں تعجب کی بات نہ بتاؤں کہ ابو فلاں آئے اور میرے حجرے کے قریب بیٹھ کر حضورِ اقدس ﷺ کی حدیثیں اتنی آواز سے بیان کرنے لگے کہ مجھے بھی سنائی دے رہی تھیں ۔ میں نفل نماز پڑھ رہی تھی اور وہ میری نماز ختم ہونے سے پہلے ہی وہاں سے اُٹھ کر چلے گئے۔ اگر مجھے وہ مل جاتے تو میں ان کی تردید کرتی اور انھیں بتاتی کہ حضور ﷺ تمہاری طرح لگاتار جلدی جلدی گفتگو نہیں فرمایا کرتے تھے۔ یہ روایت امام احمد، مسلم اور ابو داؤد ؒ نے بھی ذکر کی ہے۔ اور اس کے شروع میں یہ ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: کیا میں تمھیں حضرت ابو ہریرہ ؓ کی عجیب بات نہ بتاؤں ؟ پھر آگے پچھلی حدیث جیسا مضمون ذکر کیا ہے۔ امام احمد اور ابو داؤد حضرت عائشہ ؓ کی یہ روایت ذکر کرتے ہیں کہ حضور ﷺ کی گفتگو کا ہر مضمون دوسرے سے ممتاز ہوتا تھا اور ہر ایک آپ کی بات سمجھ جاتا تھا۔ آپ لگاتار جلدی جلدی بات نہیں فرماتے تھے۔