*سوتیلی ماں* *✍️۔۔ ایک عورت آپریشن کے کمرے میں داخل ہوئی تاکہ اس کا بچہ پیدا ہو۔* *اور اسی دوران اُس کی روح قبض کر لی گئی۔* *اور اُس نے ایک خوبصورت بیٹے کو جنم دینے کے بعد وفات پائی۔* *شوہر اپنی بیوی کے بچھڑنے سے بہت غمگین ہوا۔* *اور اُس نے بیٹے کو اپنی سالی کے حوالے کر دیا کیونکہ وہ خود بہت مصروف رہتا تھا۔* *سات ماہ بعد اُس آدمی نے دوسری شادی کر لی۔* *اور اس نئی بیوی سے اُس کے ایک بیٹا اور ایک بیٹی پیدا ہوئے۔* *تین سال گزرنے کے بعد اُس آدمی نے اپنے بیٹے کو خالہ کے گھر سے واپس لے آیا تاکہ وہ اس کے ساتھ رہے۔* *بیوی نے اپنے بچوں کا خیال رکھا لیکن اس بچے کا خیال نہ رکھا۔* *اُس نے اس کے ساتھ سختی برتی اور اُس کو معاف نہ کیا۔* *اکثر اوقات اُس کو اکیلا کھانا دیا جاتا۔* *ایک دن، اُس عورت نے اپنے خاندان کو رات کے کھانے پر مدعو کیا۔* *بچہ کھانے کی میز کے پاس آیا اور وہاں موجود کھانے اور مٹھائیوں کو دیکھ کر اُس نے کچھ لینے کے لیے ہاتھ بڑھایا۔* *عورت نے اُس کو دیکھ لیا اور سختی سے ڈانٹا۔* *پھر اُس نے اُسے چاولوں کی پلیٹ دی اور بالکونی میں بٹھا دیا.* *اور کہا یہاں بیٹھو جب تک مہمان چلے نہ جائ...
About me