Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Teacher

ایک اچھے اُستاد کی خوبیاں — وہ چراغ جو نسلوں کو روشن کرے

 عنوان: ایک اچھے اُستاد کی خوبیاں — وہ چراغ جو نسلوں کو روشن کرے اُستاد... ایک ایسا لفظ جو صرف چار حرفوں پر مشتمل ہے، مگر اس کے اندر ایک دنیا بسی ہوئی ہے۔ استاد وہ ہستی ہے جو خاموشی سے قوموں کی تقدیر بدل دیتی ہے۔ ایک اچھا اُستاد صرف علم دینے والا نہیں ہوتا، بلکہ خواب جگانے والا، سوچ بدلنے والا اور راستہ دکھانے والا ہوتا ہے۔ 1. علم کا دیوانہ، جہالت کا دشمن: اچھا اُستاد وہ ہے جو خود بھی سیکھنے کے سفر پر ہوتا ہے۔ اُس کے دل میں علم کی پیاس اور شاگردوں کے لیے سچّا خلوص ہوتا ہے۔ وہ کتابوں سے آگے کی بات کرتا ہے، زندگی کی حقیقتیں سکھاتا ہے۔ 2. محبت سے دل جیتنے والا: ایسا اُستاد سختی سے نہیں، بلکہ محبت سے دلوں میں جگہ بناتا ہے۔ اس کی مسکراہٹ، اس کا انداز، اور شاگردوں کے ساتھ اپنائیت ایسا جادو کرتی ہے کہ بچے اس کے دیوانے ہو جاتے ہیں۔ 3. غلطی کو سزا نہیں، موقع سمجھنے والا: جب شاگرد غلطی کرتا ہے، تو اچھا اُستاد چیختا نہیں، بلکہ اُس غلطی کو سیکھنے کا زینہ بناتا ہے۔ وہ نفرت نہیں کرتا، ہمت دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے، "گرنا برا نہیں، گر کر نہ اُٹھنا برا ہے۔" 4. کردار کا معمار: اُستاد صرف مضمون کا م...

ایک استانی کہتی ہیں

 ایک استانی کہتی ہیں، "میں کلاس میں داخل ہوئی اور پیچھے سے دروازہ بند کر لیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ آج اپنا سارا غصہ بچوں پر نکالوں گی۔ واقعی، جس بچے نے ہوم ورک نہیں کیا تھا، اسے پکڑا اور مارا! ایک بچے کو میز پر سوئے ہوئے پایا، اس کا بازو پکڑا اور کہا: "تمہارا ہوم ورک کہاں ہے؟" وہ بچہ ڈر کے پیچھے ہٹ گیا اور لرزتے ہوئے بولا بھول گیا ہوں مجھے معاف کر دیں میں نے اسے پکڑا اور اپنے سارے غصے اور وہ دباؤ، جو میرے شوہر کی وجہ سے تھا، اس پر نکال دیا۔ پھر میں نے ایک بچے کو کھڑا پایا، وہ میرے قریب آیا، میرا دامن کھینچتے ہوئے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ جھک کر اس کی بات سنوں۔ میں غصے سے مڑی، جھکی، اور کہا: "ہاں، بولو، کیا ہے؟" وہ مسکرا کر بڑی معصومیت سے کہتا ہے: "کیا ہم کلاس سے باہر بات کر سکتے ہیں؟ یہ بہت ضروری ہے۔" میں نے اسے بے صبری سے دیکھا اور سوچا کہ ضرور کوئی معمولی بات ہوگی، مثلاً یہ کہ کسی ساتھی نے اس کا پین چوری کر لیا ہوگا۔ لیکن جب میں نے اس کی بات سنی تو میں اس کی ذہانت سے حیرت زدہ رہ گئی۔ اس کے پاس بے شمار تربیتی معلومات تھیں۔ وہ ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ بولا:...

لفٹ نہ ہوا کریں

 *🌷لفٹ نہ ہوا کریں*🌷 *میں نے اپنے استاد محترم سے کہا استاد جی میں نے لوگوں کو دین کی دعوت  دینے کے لئے بہت سے گروپ اور  چینل بنائے پر لوگ لفٹ ہو جاتے ہیں* *استاد محترم نے ایسا جملہ کہا کہ مجھے دل پے لگا*🥹 *میرے استاد نے کہا کہ `لوگ گھر میں پڑے ہوئے قرآن پاک کو بھول گئے یہ تو آپ کا گروپ اور چینل ہیں`*😭😓 x

: Pledge of Allegiance upon listening and willingly obeying

صحابہ کرام ؓ کی بیعت  بات سننے اور خوشی سے ماننے پر بیعت ہونا حضرت عبیداللہ بن رافع ؓ فرماتے ہیں کہ شراب کے چند مشکیزے کہیں سے آئے۔ حضرت عُبادہ بن صامت ؓ نے جا کر اُن تمام مشکیزوں کو پھاڑ دیا اور کہا کہ ہم لوگ حضور ﷺ سے اس بات پر بیعت ہوئے کہ دل چاہے یا نہ چاہے ہر حال میں بات سنا کریں گے اور مانا کریں گے، تنگی اور وسعت دونوں حالتوں میں (اللہ کی راہ میں ) خرچ کریں گے، اَمر بالمعروف اور نہی عن المنکر کریں گے اور ہم اللہ کی خو شنودی کی بات کہیں گے، اللہ کے بارے میں کسی کی ملامت سے نہیں ڈریں گے۔ اور جب حضور ﷺ ہمارے ہاں یثرِب تشریف لائیں گے تو ہم آپ کی مدد کریں گے اور اُن تمام چیزوں سے آپ کی حفاظت کریں گے جن سے ہم اپنی اور اپنے بیوی بچوں کی حفاظت کرتے ہیں ، اور ہمیں (ان کاموں کے بدلے میں ) جنت ملے گی۔ یہ وہ بیعت ہے جس پر ہم حضور ﷺ سے بیعت ہوئے۔ حضرت عُبادہ ؓ فرماتے ہیں کہ ہم لوگوں نے حضور ﷺ سے جنگ پر بیعت کی کہ تنگی اور وسعت میں دل چاہے یا نہ چاہے اور چاہے ہم پر دوسروں کو تر جیح دی جائے، ہر حال میں ہم بات سنیں گی اور مانیں گے ۔امیر سے اِمارت کے بارے میں جھگڑا نہیں کریں گے۔ جہاں بھی ہوں ...