Skip to main content

Posts

Showing posts with the label اسلامی تاریخ

ہوگیا، یا میں اس کے مکر و فریب سے محفوظ رہتا ہوں

غیرت عنوان: غیرت حضرت اُبیّ بن کعب ؓ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ فلاں آدمی اس کے والد کی بیوی کے پاس جاتا ہے (جو اس کی والدہ نہیں ہے)۔ میں نے کہا: اگر تمہاری جگہ میں ہوتا تو میں تو اس کی گردن اُڑا دیتا۔ یہ سن کر حضور ﷺ ہنسے اور فرمایا: اے اُبیّ! تم کتنے غیرت مندہو، لیکن میں تم سے زیادہ غیرت والا ہوں اور اﷲ مجھ سے بھی زیادہ غیرت والے ہیں ۔ ’’بخاری‘‘ اور’’مسلم‘‘ میں حضرت مغیرہ ؓ کی روایت ہے کہ حضرت سعد بن عبادہ ؓ نے کہا: اگر میں کسی آدمی کو اپنی بیوی کے ساتھ دیکھ لیتا تو تلوار کی دھار سے اسے قتل کر دیتا۔ جب حضور ﷺ کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے فرمایا: کیا تم لوگوں کو سعد کی غیرت سے تعجب ہو رہا ہے؟ اﷲ کی قسم! میں سعد سے زیادہ غیرت والا ہوں اور اﷲتعالیٰ مجھ سے زیادہ غیرت والے ہیں ، اور غیرت ہی کی وجہ سے اﷲ نے ظاہری اور باطنی بے حیائی کے کاموں کو حرام قرار دیا ہے۔ اور عذر قبول کرنا اﷲ سے زیادہ کسی کو محبوب نہیں ، اسی وجہ سے اﷲ تعالیٰ نے ڈرانے والے اور بشارت سنانے والے (نبی) مبعوث فرمائے۔ اور اپنی تعریف سننا اﷲ سے زیادہ کسی کو پسند نہیں اور اسی وجہ س...