*وہ قصہ جو آپ کی آنکھوں کو نم کردے گا* ابو العاص نبی کریم ﷺ کے پاس بعثت سے پہلے گئے اور کہا: "میں آپ کی بڑی بیٹی زینب سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔" *( ادب )* نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "میں ایسا نہیں کروں گا جب تک اس سے اجازت نہ لے لوں۔" *( شرع ) نبی کریمﷺ زینب کے پاس گئے اور فرمایا: "تمہارے خالہ زاد بھائی تم سے نکاح کا کہتے ہیں، کیا تم اسے اپنے لیے پسند کرتی ہو؟" زینب کا چہرہ سرخ ہو گیا اور وہ مسکرا دی۔ *( حیا )* زینب نے ابو العاص بن ربیع سے شادی کی، جس سے ایک محبت بھری کہانی کا آغاز ہوا، اور انہوں نے علی اور امامہ کو جنم دیا۔ *( خوشی )* پھر ایک بڑی دشواری پیدا ہوئی ، جب نبی کریم ﷺ کو نبوت ملی، اور ابو العاص سفر پر تھے۔ جب وہ واپس آئے تو معلوم ہوا کہ ان کی بیوی مسلمان ہو چکی ہیں۔ *( عقیدہ )* زینب نے انہیں اپنے اسلام کی خوش خبری سنائی، تو ابو العاص ان سے دور ہٹ گئے۔ *( احترام )* زینب حیران ہوئیں اور ان کے پیچھے گئیں۔ انہوں نے کہا: "میرے والد نبی بن گئے ہیں، اور میں مسلمان ہو گئی ہوں۔" ابو العاص نے کہا: "کیا آپ نے مجھے پہلے بتایا یا مجھ سے اجازت لی ؟...
About me