Skip to main content

Posts

Showing posts with the label ماں . محبت . پیار . خاندان . بچی . والدین . رشتی . زندگی . قیمتیں . دلچسپ کہانی . ناول

غم اور مایوسی ! قرآن کی روشنی میں Sadness and disappointment! In the light of the Qur'an

غم اور مایوسی ! قرآن کی روشنی میں مایوسی کا مطلب ........ ناامیدی شکستہ دلی کم ہمتی، مایوسی ..... انسان کی گردن میں ایک ایسا وزنی طوق ہوتا ہے جو اس سے زندگی کی آزادی چھین لیتا ہے، مایوسی ...... اچھے بھلے آدمی سے محنت اور کوشش کرنے کی صلاحیت چھین لیتی ہے۔ مایوسی کا شکار انسان ہر وقت اپنے دل پر ایک بوجھ محسوس کرتا ہے، زندگی میں رونما ہونے والے ہر واقعہ کو وہ مایوسی کی عینک سے دیکھتا ہے، اگر اس خطرناک بیماری کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو اس کا مریض نا امید ہو کر اپنے پروردگار سے بھی مایوس ہو جاتا ہے، اس کی ذات بابرکت پر اس کا بھروسہ اور اعتماد کمزور پڑ جاتا ہے، اس کا لازمی نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اپنی زندگی کے ہر کام میں اسے کامیابی اور امید کی ایک کرن بھی نظر نہیں آتی۔مایوسی کی بیڑیوں کو اتار پھینکیے ! در حقیقت مایوسی کی صحیح تشریح کی جائے تو یہ انسان کی ایک منفی نفسیاتی کیفیت کا نام ہے، جو اسے اپنے معاملات میں بلند ہمتی سے کام لینے نہیں دیتی، اس کے دل کو پریشان اور مغموم رکھتی ہے اور امید جو زندہ دلوں کی روح ہوتی ہے اس کے دل سے چھین لیتی ہے۔ ایک کامل ایمان والے کے دل میں مایوسی کبھی بھی گھر...