Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Stress and screen time: enemies of memory Easy ways to overcome memory loss Factors affecting memory and their treatment Modern lifestyle and memory impairment

جدید طرزِ زندگی اور یادداشت کی کمزوری

 *تمہیں کچھ یاد کیوں نہیں رہتا؟*  آج کل ہر دفتر، اسکول، مدرسہ اور گھر میں  دن بھر نوجوان اپنے باس، استاد، والدین کی ڈانٹ سنتے ہیں کہ تمہیں کچھ یاد کیوں نہیں رہتا؟ نوجوانوں میں یادداشت کی کمزوری کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ شاید آپ نے بھی کبھی محسوس کیا ہو گا کہ دفتر یا گھر میں کسی بات کا ذکر ہوتا ہے، اور ایک دو دن دن بعد وہ بات دماغ سے نکل جاتی ہے۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں، بلکہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جو نوجوانوں کی زندگی پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ آئیے، اس بارے میں سوچتے ہیں کہ اس کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں۔  *سب سے پہلے*  یہ سمجھنا ضروری ہے کہ یادداشت کی کمزوری کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سب کچھ بھول جاتے ہیں، بلکہ یہ وہ باتیں، کام، جو ہمیں حالیہ وقت میں یاد رکھنی چاہیے، مگر ہم انہیں بھول جاتے ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جنہیں جاننا ضروری ہے تاکہ اس مسئلے کا حل نکالا جا سکے۔  *سب سے پہلی وجہ نیند کی کمی ہے۔*  آج کل زیادہ تر نوجوان رات دیر تک جاگتے ہیں اور وقت پر سونے کی عادت نہیں رکھتے۔ نیند کی کمی دماغ کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے، جس سے یادداشت بھی کمزور ہ...