ہم اپنے ماں باپ پے سب سے بڑا ظلم کیا کرتے ہیں۔؟ ہم ان کے سامنے"بڑے" بن جاتے ہیں "سیانے" ہو جاتے ہیں اپنے تحت بڑے "پارسا نیک اور پرہیزگار" بن جاتے ہیں وہی ماں باپ جنہوں نے ہمیں سبق پڑھایا ہوتا ہے انھیں "سبق" پڑھانے لگتے ہیں ابا جی یہ نہ کرو یہ غلط ہے آماں جی یہ آپ نے کیا کیا آپ کو نہیں پتا ایسے نہیں کرتے ابا جی آپ یہاں کیوں گئے ۔ اماں جی پھر گڑبڑ کر دی آپ نے سارے کام خراب کر دیتی ہیں آپ اب کیسے سمجھاؤں آپ کو جانتے ہو ہمارا یہ "بڑا پن یہ سیانا پن" ہمارے اندر کے "احساس" کو مار دیتا ہے وہ احساس جس سے ہم یہ محسوس کر سکیں کہ ہمارے ماں باپ اب بالکل بچے بن گئے ہیں۔ وہ عمر کے ساتھ ساتھ بے شمار ذہنی گنجلگوں سے آزاد ہوتے جا رہے ہیں چھوٹی سی خوشی تھوڑا سا پیار ہلکی سی مسکراہٹ انھیں نہال کرنے کے لئے کافی ہوتی ہے انھیں "اختیار" سے محروم نہ کریں "سننے" کا اختیار "کہنے" کا اختیار "ڈانٹنے" کا اختیار "پیار" کرنے کا اختیار یہی سب انک...
About me