Skip to main content

Posts

Showing posts with the label Realities of married life

بیوی کا لاڈ، شوہر کی آزمائش

 *یا اللہ تیری یہ مخلوق پیاری بھی ہے اور مفید بھی ۔ ۔ ۔ مگر اسکے نخرے ۔ ۔ ۔تیری پناہ بس*  مجھے پراٹھے کھانا پسند ہے۔ مگر پراٹھوں سے ہاتھ کو لگنے والا گھی مشکل سے برداشت ہوتا ہے۔ تو کبھی کبھی بیگم جب اچھے موڈ میں ہو تو نوالے بنا بنا کر مجھے دیتی ہے۔ اور میں مزے سے موبائل استعمال کرتے ہوئے پراٹھا کھاتا ہوں اور اپنے سسرال کی تربیت کو دعا دیتا ہوں کہ فیمنزم کے اس پرآشوب دور میں اتنی اچھی بیوی مجھے نصیب ہوئی۔ ۔ ۔ ورنہ وہ کہہ سکتی تھی اپنا پراٹھا اپنا منہ اور اپنے نوالے۔  خیر، آج اتفاق سے بیگم کی طبعیت ناساز تھی تو میڈ کھانا ٹرے میں رکھ کر مجھے بیڈ پر ہی دے گئی۔ ۔ بیگم پاس ہی لیٹی تھی، مگر کھانے کے لیے نہیں اٹھی تو میرا دل بھر آیا کہ مجھے اتنے پیار سے پراٹھے کھلانے والی آج طبعیت کی خرابی سے خود نہیں کھانا چاہتی تو کیا ہوا ۔ ۔ میں کھلا دیتا ہوں۔ ۔ ۔  آلو۔میتھی کا سالن تھا، ساتھ پودینہ ہری مرچ کا رائتہ اور گرما گرم چپاتیاں۔۔ سلاد میں کٹے ہوئے کھیرے کے ٹکڑے اور گاجر۔ ۔ ۔  میں نے احتیاط سے چھوٹا نوالہ بنایا، میتھی سے اور رائتے سے بھرا اور بیگم کی طرف بڑھا دیا۔ ۔ بیگم نے ز...