*ایزی پیسہ کے ذریعے رقم نکلوانے پر اضافی رقم لینے کا حکم* سوال: حضرت مفتی صاحب امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے حضرت الحمدللہ آپ کے گروپ سے ہمیں بہت فوائد ہو رہے ہیں جتنا بھی مشکل سے مشکل مسئلہ ہو آپ ان کو حل کرتے ہیں ہماری رہنمائی کرتے ہیں کہیں سے بھی اگر ہمیں جواب نہ ملے تو ہم آپ کی طرف رجوع کرتے ہیں اور آپ اس کی رہنمائی فرماتے ہیں ایزی پیسے کی شوپ والا اگر ایک ھزار یا ایک لاکھ ھمارے لیے آنلاین کرے تو ھم سے جو ٹیکس لیتے ھیں وه تو وه اپنے لیے لے لیتے ھیں تو کچھ شوپ والے زیاده ٹیکس لیتے ھیں کچھ شوپ والے کم ٹیکس لیتے ھیں اگر اس بارے میں مضبوط دلائل ہو تو بڑی مہربانی ہوگی اگر ہماری رہنمائی کرے جواب واضح رہے کہ ایزی پیسہ کا کام کرنے والے افراد کی حیثیت درحقیقت کمپنی کے نمائندہ کی ہے، جس پر انہیں کمپنی کی جانب سے معاوضہ کمیشن کی صورت میں دیا جاتا ہے، کمپنی کی جانب سے طے شدہ کمیشن سے زائد وصول کرنے کی کمپنی کی طرف سے اجازت نہیں ہوتی۔ لہٰذا صورتِ مسئولہ میں ایزی پیسہ کے ذریعے رقم نکالنے کی صورت میں متعلقہ ...
About me