Skip to main content

Posts

Showing posts with the label . happiness . Peace of mind . king . life . Philosophy • The story . Ethics . wealth . poverty . human being . spiritual . religious. خوشی . سكون . بادشاه

. دولت اور خوشی

 *ایکــــ بادشـــاہ تھــا __!! 👑*  ایک بادشاہ تھا ۔ وہ دن بھر ملک کے انتظامی کاموں میں اتنا مصروف رہتا تھا کہ اسے آرام کرنے کی لیے بہت ہی کم فرصت ملتی تھی۔ ایک دن اسے خیال آیا کہ یہ بادشاہت تو ایک مصیبت ہے۔ ہر وقت کام میں لگا رہتا ہوں۔ نہ دن کو چین ملتا ہے نہ رات کو آرام۔ بادشاہ ہونے کے باوجود میری زندگی میں خوشیاں نہیں ہے ۔ اگر میں خوش نہیں ہوں تو کوئی اور شخص کیسے اپنی زندگی سے خوش ہوگا ۔ اس نے سوچا کہ مجھے دیکھنا چاہیے کہ میرے ملک میں خوش انسان کونسا ہے  یہ سوچ کر رات کے وقت اس نے بھیس بدلا اور خوش رہنے والے آدمی کی تلاش میں محل سے روانہ ہو گیا۔ سب سے پہلے وہ ایک سوداگر کے پاس گیا۔  بادشاہ نے اس سے پوچھا، "تم یقینا خوشی اور سکون کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوگے؟"  سوداگر نے جواب دیا، "میرے پاس بہت دولت ہے، مگر یہ دولت بھی مجھے سکون نہیں دے سکتی۔ اگر دولت سے خوشی اور سکون ملتا تو میں خریدنے میں دیر نہیں لگاتا۔ اس دولت نے میری زندگی اجیرن کردی ہے۔ میرے وارثوں کی نظریں میری جائیداد پر ہیں۔ وہ میرے مرنے کی دعائیں مانگتے ہیں۔ ان کا بس چلے تو وہ اسی دولت کے لیے مجھے جا...