Skip to main content

Posts

Showing posts with the label حسد ، کینا، انسان، life

حسد کی جڑ اور نفسیاتی اثرات*

 *حسد کی جڑ اور نفسیاتی اثرات*  یاد رکھیں انسان میں خود کو دوسروں کے ساتھ موازنہ کرنے کا رجحان ایک فطری بات ہے، لیکِن اس فطری خصلت کا استعمال کہاں کرنا ہے کہاں نہیں اسکا علم ضروری ہے  اگر اسکا استعمال درست ہو تو اسے رشک کہتے ہیں  اور اگر یہ غلط استعمال ہو جائے تو اکثر بے قابو ہو جاتا ہے پھر پیدا ہوتی ہے ایک خطرناک اخلاقی بیماری                                     حسد حسد ایک جذباتی اور نفسیاتی مسئلہ ہے، جو نہ صرف فرد کے اندرونی سکون کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس کے تعلقات اور ترقی پر بھی منفی اثر ڈالتا ہے۔ یہی موازنہ اس کے بنیادی اسباب میں سے ایک ہے، اور بچوں میں اس کیفیت کے پیدا ہونے میں والدین کا کردار بھی غیرمعمولی طور پر اہم ہے۔ جب ایک فرد اپنی زندگی، کامیابیوں اور نعمتوں کا موازنہ دوسروں سے کرتا ہے، تو اسے اپنی حاصل شدہ چیزیں کمتر اور حقیر محسوس ہونے لگتی ہیں۔ یہ کیفیت حسرت میں بدل جاتی ہے، اور اگر یہ حسرت طویل عرصے تک برقرار رہے، تو حسد کا روپ دھار لیتی ہے۔   نف...