Skip to main content

Posts

مفتی کون

 "مفتی" کون ؟؟ حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم فرماتے ہیں کہ پاکستان میں مفتی کورس کا کوئی تصور ہی نہیں تھا،جب ہم دونوں بھائیوں نے درس نظامی مکمل کیا تو ہمارے والد صاحب نے فقہ میں مہارت حاصل کرنے اور فتوی دینے کے لئے ہمیں ایک نصاب بنا کر پڑھایا اور اس کے بعد دوسری شرط یہ رکھی کہ اس نصاب کو پڑھنے کے بعد آپ نے بیس تیس سال کسی ماہر مفتی کے نگرانی میں مشق کرنا ہے اس تربیت کے بعد بڑے مشورہ کریں گے اگر ان کو تسلی ہوئی تو آپ کو "مفتی" لقب مل سکتا ہے ورنہ نہیں۔ آج بھی دارالعلوم کراچی میں کئی سفید ریش علماء کو مفتی لکھنے کی اجازت تاحال نہیں مل سکی۔ گویا نصاب کے ساتھ "مفتی" بننے کے لئے دو چیزیں لازم تھیں:  (1) کم ازکم بیس سال تربیت و تمرین،  (2) بڑوں کا اعتماد۔ استاد جی نے شکوہ کیا ہے کہ آج کل تو تخصص کے کلاس میں داخلہ لیتے ہی بعض طالب علم اپنے نام کے ساتھ " مفتی" لکھنا شروع کر دیتے ہیں۔یہی بے احتیاطی ہے کہ ہر جگہ مفتی ملتا ہے۔ فرماتے ہیں کہ حضرت مفتی شفیع رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ دارالعلوم دیوبند میں جب کو سائل مسئلہ پوچھنے آتا تو ہر مفتی یہ کہ کر ا...

make your life easy

 دل کو نفرت سے،  دماغ کو فکر سے پاک رکھیں۔  سادگی سے جیو،  بہت کم امید رکھو،  بہت کچھ دو۔ ،  دوسروں کا خیال رکھیں ۔ الفاظ کے چناؤ میں ہمیشہ محتاط رہیں ۔  آپ کی زبان سے نکلنے والے لفظ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں ۔  کسی کی دل آزاری مت کریں۔  کسی کی بے بسی کا تمسخر نہ اڑائیں ۔  لفظوں کے گھاؤ بہت اذیت دیتے ہیں ۔                                                                                                             لفظ زندہ رہتے ہیں ۔۔۔۔ خو ش رہیں خوشیاں بانٹیں🥰

ایک باپ کی بیٹے کو وصیت جس نے میرے وجود کو ہلا کر رکھ

 🥀 _*ایک باپ کی بیٹے کو وصیت جس نے میرے وجود کو ہلا کر رکھ دیا*_ 🥀 پلیز نوجوان ضرور پڑھیں اور والدین کے ساتھ اپنے رویے پر توجہ دیں  ایک باپ اپنے بیٹے کو مخاطب کر کے نصیحت کرتا ہے میرے پیارے بیٹے ایک دن تم مجھے بوڑھا دیکھو گے میرا رویہ تمہیں غیر منطقی معلوم ہوگا تب براہ مہربانی بیٹا مجھے تمہارا وقت اور صبر چاہیے ہو گا تاکہ تم مجھے سمجھ سکو جب میرے ہاتھ کانپیں اور میرا کھانا سینے پر گر پڑے اور جب میں کپڑے نہ پہن سکوں تب گزرے ہوئے سالوں کو یاد کرنا جب میں تمہیں وہ کچھ سکھاتا تھا جو میں آج نہیں کر سکتا اگر میں تم سے بار بار بات کروں اور آپ کو بار بار یادہانی کرواٶں تو غصہ اور ملامت مت کرنا اس لیے کہ میں نے تمہارے لیے کتنی ہی باتیں کہانیاں دہرائی ہیں صرف اس لیے کہ انہوں نے تمہیں خوش کیا اور تم نے ہمیشہ بار بار مجھ سے پوچھا جبکہ تم چھوٹے تھے معذرت اب مجھے رکاوٹ نہ ڈالنا اگر میں اب خوبصورت نہیں ہوں یا مجھ سے تمہیں مہک نہیں آتی تو مجھ پر الزام مت عاٸد کرنا اور یاد رکھنا جب میں جوان تھا تو میں نے آپ کو خوبصورت اور خوشبودار بنانے کی بہت کوششیں کیں  اپنی جوانی میں میری لاعلمی او...

میں ہمیشہ سے لوگوں برعکس ہوں

*⏤͟͟͞͞★🤍⃟ `حقوق زوجین`* 🕊️⏤͟͟͞͞★* میں ہمیشہ سے لوگوں کے برعکس ہوں۔۔۔❤️ مجھے کبھی بھی شادی ہالوں میں شادی کی چمک دمک، ہنسی، محبت بھری نظروں یا گرم جوشی نے متاثر نہیں کیا۔ یہ سب تو دکھاوا ،عام اور کچھ وقت کے لئے ہے، لیکن میرا حقیقی متاثر ہونا کچھ اور چیزوں میں ہوتا ہے۔ میرا آئیڈیل وہ شخص ہے جو کام سے تھکا ہارا گھر واپس آتا ہے، لیکن اس کے باوجود اپنے بچوں اور بیوی کے لیے ایسی چیزیں لاتا ہے جو انہیں خوشی دیتی ہیں۔ ایک ایسی عورت ،جو حاملہ ہونے کے باوجود اپنے شوہر کی پسند کی مشکل ڈش بنا رہی ہوتی ہے۔مجھے متاثر کرتی ہے۔ ایک ایسا شخص جو پندرہ سال کے بعد بھی اپنی بیوی کو "میری جان" کہہ کر بلاتا ہے۔مجھے متاثر کرتا ہے۔ ایک ایسی عورت جو اپنے شوہر کو اپنے بچوں میں شمار کرتی ہے اور اس کی اتنی ہی فکر کرتی ہے۔ وہ بزرگ جوڑے میرے آئیڈیل ہیں۔۔ جو پچاس سال بعد بھی ایک دوسرے کو محبت بھری نظر سے دیکھتے ہیں، اور اب بھی ساتھ بیٹھ کر اپنے پرانے قصے سناتے ہیں اور ایک کپ چائے بانٹتے ہیں۔ وہ لوگ جو ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہوتے، اور ان کے درمیان محبت اتنی گہری ہوتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ...

الباۓ الپ، کی تاریخ عثمانی سلطنت کے ابتدائی دور کی ایک دلچسپ کہانی ہے۔

 عثمان کے سپاہی، الباۓ الپ، کی تاریخ عثمانی سلطنت کے ابتدائی دور کی ایک دلچسپ کہانی ہے۔ الباۓ الپ ایک نڈر جنگجو اور عثمانی فوج کے وفادار سپاہی تھے، جن کا ذکر خصوصاً عثمان غازی کے دور میں ملتا ہے۔ ان کا کردار سلطنت کے قیام اور اس کی حفاظت میں نہایت اہم تھا۔ الباۓ الپ کی ایک خصوصیت یہ بھی تھی کہ وہ قلعہ حصار میں جاسوس کے طور پر بھیجے گئے تھے۔ اس وقت قلعہ حصار ایک اہم دفاعی مقام تھا اور اسے فتح کرنا عثمان غازی کے لئے بہت ضروری تھا۔ الباۓ الپ نے قلعہ میں جاسوسی کرتے ہوئے دشمن کی حکمت عملی اور فوجی طاقت کے بارے میں اہم معلومات جمع کیں۔ ان معلومات کی بنیاد پر عثمانی فوج نے قلعہ حصار پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی۔ الباۓ الپ کی بہادری اور دانشمندی نے اس مشن کو کامیاب بنایا اور قلعہ حصار کو فتح کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی یہ خدمات عثمانی سلطنت کے ابتدائی دور میں ان کی وفاداری اور قربانیوں کا ثبوت ہیں، جو آج بھی تاریخ میں یاد کی جاتی ہیں۔ الباۓ الپ کے منگولوں کے جاسوس ہونے کا ذکر تاریخی روایات میں نہیں ملتا۔ الباۓ الپ عثمانی سلطنت کے ابتدائی دور کے ایک وفادار اور نڈر سپاہی کے طور پر ج...

موسم سرما عبادت کے لحاظ سے مومن کے لیے موسم بہار ہے

۔"اللَّهُمَّ اشْفِنِي مِنَ النَّوْمِ بِيَسِيرٍ، وارْزُقْنِي سَهَرًا فِي طاعَتِكَ" *اے اللہ، تھوڑی سی نیند سے میری ضرورت پوری کر دے، اور مجھے اپنی عبادت میں جاگنا نصیب فرما ۔♥️* - موسم سرما عبادت کے لحاظ سے مومن کے لیے موسم بہار ہے ♥️

اور اللہ تعالیٰ کا عرش پانی پر تھا ۔

 رسول الله ﷺ  نے فرمایا: *كَتَبَ اللَّهُ مَقَادِيرَ الْخَلَائِقِ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِخَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ قَالَ وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ.*  اللہ تعالیٰ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے سے پچاس ہزار سال پہلے مخلوقات کی تقدیریں تحریر فرما دیں تھیں ۔اور آپ ﷺ نے فرمایا : اور اللہ تعالیٰ  کا عرش  پانی پر تھا ۔ *صحیح مسلم 6748* <script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-3414194968476074"      crossorigin="anonymous"></script> <!-- امنہ --> <ins class="adsbygoogle"      style="display:block"      data-ad-client="ca-pub-3414194968476074"      data-ad-slot="1110725122"      data-ad-format="auto"      data-full-width-responsive="true"></ins> <script>      (adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({}); </script>