Skip to main content

میں ہمیشہ سے لوگوں برعکس ہوں

*⏤͟͟͞͞★🤍⃟ `حقوق زوجین`* 🕊️⏤͟͟͞͞★* میں ہمیشہ سے لوگوں کے برعکس ہوں۔۔۔❤️ مجھے کبھی بھی شادی ہالوں میں شادی کی چمک دمک، ہنسی، محبت بھری نظروں یا گرم جوشی نے متاثر نہیں کیا۔ یہ سب تو دکھاوا ،عام اور کچھ وقت کے لئے ہے، لیکن میرا حقیقی متاثر ہونا کچھ اور چیزوں میں ہوتا ہے۔ میرا آئیڈیل وہ شخص ہے جو کام سے تھکا ہارا گھر واپس آتا ہے، لیکن اس کے باوجود اپنے بچوں اور بیوی کے لیے ایسی چیزیں لاتا ہے جو انہیں خوشی دیتی ہیں۔ ایک ایسی عورت ،جو حاملہ ہونے کے باوجود اپنے شوہر کی پسند کی مشکل ڈش بنا رہی ہوتی ہے۔مجھے متاثر کرتی ہے۔ ایک ایسا شخص جو پندرہ سال کے بعد بھی اپنی بیوی کو "میری جان" کہہ کر بلاتا ہے۔مجھے متاثر کرتا ہے۔ ایک ایسی عورت جو اپنے شوہر کو اپنے بچوں میں شمار کرتی ہے اور اس کی اتنی ہی فکر کرتی ہے۔ وہ بزرگ جوڑے میرے آئیڈیل ہیں۔۔ جو پچاس سال بعد بھی ایک دوسرے کو محبت بھری نظر سے دیکھتے ہیں، اور اب بھی ساتھ بیٹھ کر اپنے پرانے قصے سناتے ہیں اور ایک کپ چائے بانٹتے ہیں۔ وہ لوگ جو ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں ہوتے، اور ان کے درمیان محبت اتنی گہری ہوتی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے بغیر کچھ بھی نہیں۔وہ لوگ مجھے متاثر کرتے ہیں۔ میں ایسے لوگوں سے متاثر ہوں جو اپنے شریک حیات کو کھو دینے کے بعد بھی ان کے لیے زندہ رہتے ہیں، جیسے وہ ان کی روح کے ساتھ ہی جڑے ہوئے ہوں۔ شادی کا جشن تو دو گھنٹوں کا ہوتا ہے، لیکن محبت کا سفر ہمیشہ کا ہوتا ہے۔ چاہے سفر میں مشکلات ہوں، آپ کے دل میں ہمیشہ اپنے محبوب کے لیے جگہ رہتی ہے۔ اور آپ کی روح اس کے ساتھ جڑی رہتی ہے۔ محبت دراصل سمجھداری، قربانی اور ذمہ داری کا نام ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

عقل، سکون اور بہترین کارکردگی

      عقل، سکون اور بہترین کارکردگی                              ایک شخص جو کتوں کی دوڑ کے مقابلے کا انعقاد کرواتا تھا۔ ایک دفعہ اس نے مقابلے میں ایک چیتے کو شامل کیا۔۔ لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ جب مقابلہ شروع ہوا تو چیتا اپنی جگہ سے نہیں ہلا اور کتے اپنی پوری قوت کے ساتھ مقابلہ جیتنے کی کوشش کر رہے تھے۔ چیتا خاموشی سے دیکھ رہا تھا۔ ‏جب مالک سے پوچھا گیا کہ چیتے نے مقابلے میں شرکت کیوں نہیں کی۔۔ مالک نے دلچسپ جواب دیا: کبھی کبھی خود کو بہترین ثابت کرنا دراصل اپنی ہی توہین ہوتی ہے۔ ہر جگہ خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بعض لوگوں کے سامنے خاموش رہنا ہی بہترین جواب ہوتا ہے۔ 🤲 اے خداوند متعال ہمیں خود کو پہچاننے کی توفیق عطا فرما اور معاشرے میں بہترین کارکردگی دکھانے کی توفیق عطا فرما اور ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ یہ واقعہ ایک گہری نصیحت اور حکمت پر مبنی ہے، جو ہماری زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے۔ چیتے کی مثال دراصل ان لوگوں کی طرف اشارہ کرتی ہے جو اپنی...

How strong is Wolverine compared to other Marvel characters?

 Wolverine's strength compared to other Marvel characters is a bit complex, as it depends on what area of "strength" you're asking about. Here's a breakdown: **Physical Strength:** * **Officially:** Classified as a **level 4** on the Marvel Power Grid, meaning he can lift about **800 lbs to 25 tons**. This puts him in the **lower half of the "superhuman" strength category**. * **Compared to:** Many other mutants and superheroes have significantly higher physical strength, like Hulk, Thor, Colossus, etc. However, his adamantium skeleton does grant him an edge in certain situations, like withstanding immense pressure or piercing durable materials. **Regeneration:** * **Arguably his greatest strength:** Wolverine's **mutant healing factor** is practically unmatched. He can regenerate from almost any injury, including impalement, organ damage, and even decapitation. This makes him extremely difficult to defeat in a battle of attrition. * **Compared to:**...

وہ سختیاں جو آج سکون کا سبب ہیں

 اج پتہ لگا استاد جی ہمارا ذہنی دباؤ کم کر رہے ہوتے تھے اس تصویر میں نظر آنے والی پوزیشن کو انگریزی میں "Forward Bend" یا "Stooping Position" کہا جا سکتا ہے۔ اگر یہ خاص جسمانی ورزش یا پوسچر سے متعلق ہو تو اسے "Standing Ikram Ullah Khan Yousafzai  Forward Fold" بھی کہا جاتا ہے۔ اس پوزیشن میں جھکنے اور جسم کو کھینچنے کی حرکت انسانی جسم کو مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچاتی ہے۔ نیچے اس کے فوائد درج کیے گئے ہیں، جنہیں مختلف ماہرین اور تحقیقی جریدوں میں تسلیم کیا گیا ہے: 1. ریڑھ کی ہڈی کی لچک میں اضافہ یہ پوزیشن ریڑھ کی ہڈی کے پٹھوں کو کھینچتی ہے اور انہیں مضبوط بناتی ہے، جس سے جسمانی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ پوزیشن ریڑھ کی ہڈی کے تناؤ کو کم کرتی ہے اور پیٹھ کے درد میں آرام فراہم کرتی ہے (Journal of Yoga and Physical Therapy)۔ 2. خون کے دوران میں بہتری جھکنے کی وجہ سے خون کا بہاؤ سر کی طرف بڑھتا ہے، جو دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے۔ یہ مشق دماغی سکون اور توجہ میں مددگار ثابت ہوتی ہے (American Journal of Physiology) 3. ...