*ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مو
لانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ*
*لڑکا لڑکی کی عمر میں کتنا فرق ہونا چاہیے؟*
ارشاد فرمایا کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی عمر شادی کے وقت ساڑھے پندرہ سال کی اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اکیس برس کی تھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ دولہا دلہن کی عمر میں تناسب بھی ملحوظ رکھنا مناسب ہے اور بہتر یہ ہے کہ دولہا کسی قدر دلہن سے عمر میں بڑا ہو۔
حکماء نے لکھا ہے کہ اگر عورت کچھ چھوٹی ہو تو مضائقہ نہیں اور اس میں راز یہ ہے کہ عورت محکوم ہوتی ہے اور مرد حاکم۔ نیز عورت کے قویٰ ضعیف ہوتے ہیں اور اسی لیے جلدی بوڑھی ہوجاتی ہے، اگر دو چار سال کا تفاوت ہو تو کھپ سکتا ہے۔
(صفحہ ۱۲۰، اسلامی شادی)
Comments