Skip to main content

اس لئے تینوں چیزوں پر کبھی تکبر نہ کریں

*نوحؑ کا بیٹا جہنم میں ‏لوطؑ کی بیوی جہنم میں ، ‏اور فرعون کی بیوی جنت میں ۔ ‏کون کس کا کیا لگتا ہے ، اللّه کو اسکی پرواہ نہیں ، اللّه کے ہاں صرف شرک سے پاک ایمان کی قدر ہے....* *🌿سب سے افضل عمل اللہ پر ایمان لانے کے بیان میں* *🔹نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا اعمال یا عمل میں سب سے افضل عمل نماز اپنے وقت پر پڑھنا اور والدین کے ساتھ نیکی کرنا ہے۔🔹* *📗« صحیح مسلم -256»* 💦 *جنت کی وسعتیں !* 🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ”جنت میں سب سے بعد میں داخل ہونے والا اور دوزخ سے سب سے بعد میں نکلنے والا وہ شخص ہو گا جو گھسٹ کر نکلے گا ، اس سے اس کا رب کہے گا جنت میں داخل ہو جا ، وہ کہے گا میرے رب ! جنت تو بالکل بھری ہوئی ہے ، اس طرح اللہ تعالیٰ تین مرتبہ اس سے کہے گا اور ہر مرتبہ یہ بندہ جواب دے گا کہ جنت تو بھری ہوئی ہے ۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا تیرے لیے دنیا کے دس گنا ہے ۔“*🔹 📗 *«صحیح بخاری-7511»* *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:* *ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے، اس کے ساتھ خیانت نہ کرے، اس سے جھوٹ نہ بولے، اور اس کو بےیار و مددگار نہ چھوڑے، ہر مسلمان کی عزت، دولت اور خون دوسرے مسلمان کے لیے حرام ہے، تقویٰ یہاں ( دل میں ) ہے، ایک شخص کے برا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ اپنے کسی مسلمان بھائی کو حقیر و کمتر سمجھے۔* (صحیح مسلم 2564) *_اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی ,مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ_💛💓💛💚* 💙💛💙 *_اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ،_*💓💛 _*`🤝 آپ کی مخلصی کے سب سے پہلے حقدار آپکے گھر والے ہیں...اس لیے یہاں وہاں مخلص رشتے ڈھونڈنے کی بجاۓ اپنے خونی رشتوں پر توجہ دیں...!!!😌`*_ *🌴حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے دشمن کے علاقے میں سفر پر جاتے وقت قرآن کریم اپنے ساتھ لے جانے سے منع فرمایا ہے ۔* `(🍃مسنــد احــمد 5465)` *🌴حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ میں نے تمہیں گھوڑوں اور غلاموں کی زکاۃ معاف کر دی ہے ۔* `(🍃سنن ابن ماجہ 1813)` *🌴حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص جان بوجھ کر نماز عصر چھوڑ دے ، گویا اس کے اہل خانہ اور مال تباہ و برباد ہو گیا ۔* `(🍃مسنــد احــمد 5467)` *🌴حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو کھیتیاں بارش اور چشموں سے سیراب ہوں ، ان میں دسواں حصہ ہے اور جسے پانی کھینچ کر دیا جائے ، اس میں بیسواں حصہ ( زکاۃ ) ہے ۔* `(🍃سنن ابن ماجہ 1816)` *🌴حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، انہوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ، آپ فرما رہے تھے :’’ جسے بارش ، ندیوں اور چشموں سے پانی ملے ، یا جو زمین کی نمی سے سیراب ہو ، اس میں دسواں حصہ ہے ، اور جسے جانوروں پر پانی لا کر سینچا جائے ، اس میں بیسواں حصہ ہے ۔* `(🍃سنن ابن ماجہ 1817)` *🌴انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص نماز بھول جائے یا اس وقت سو جائے تو جب اسے یاد آئے وہ اسے پڑھ لے ۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :’’ میری یاد کے لئے نماز قائم کرو ۔‘‘ ( طہٰ : 14 ) ۔* `(🍃سنــن دارمـی 1265)` *🌴سالم اپنے باپ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوع بیان کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کی عصر کی نماز فوت ہو جائے گویا کہ اس کا مال اور اس کا اہل ہلاک ہو گیا ۔* `(🍃سنــن دارمـی 1266)` 🔥 *جہنم سے بچو!* 🔹 *رسول کریم ﷺ نے فرمایا ”تم میں سے ہر شخص سے تمہارا رب اس طرح بات کرے گا کہ تمہارے اور اس کے درمیان کوئی ترجمان نہیں ہو گا وہ اپنے دائیں طرف دیکھے گا اور اسے اپنے اعمال کے سوا اور کچھ نظر نہیں آئے گا اور وہ اپنے بائیں طرف دیکھے گا اور اسے اپنے اعمال کے سوا کچھ نظر نہیں آئے گا ۔ پھر اپنے سامنے دیکھے گا تو اپنے سامنے جہنم کے سوا اور کوئی چیز نہ دیکھے گا ۔ پس جہنم سے بچو خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے ہی کے ذریعہ ہو سکے.*🔹 📗«صحیح بخاری-7512» *💕لوگ آپ سے تب تک اچھے رہتے ہیں جب تک آپ اُن سے اُن کی مرضی کی گفتگو کرتے ہیں جیسے ہی کسی بات پر اختلاف ہو جائے تو وہی عزت و احترام انا میں تبدیل ہو جاتا ہے لوگ اپنی غلطی کا ذمہ دار بھی آپ کو قرار دیں گے سو اس لیئے کوشش کریں کہ توقعات کم رکھیں تبھی آپ دل آزاری سے بچ سکتے ہیں💕* 🌹🍃 روزق دینے والا اللہ ہے 🍃🌹 🌸 قرآن میں اللہ تعالٰی فرماتاہے، زمین پر چلنے پھرنے والا کوئی بھی جاندار ایسا نہیں کہ جس کی روزی اللہ کے ذمے نہ ہو 🌸 [ سورۂ ھود: 6 ] *اس خوش فہمی سے باہر نکل آؤ کہ تم کسی کے لئے ضروری ہو کیوں کہ آج کل ضرورت طے کرتی ہے کہ لہجہ کب تک میٹھا رکھنا ہے* *تعلیم، ڈگریاں اور علم میں بہت فرق ہے۔ علم انسان کے اندر اترتا ہے اور اس کا باطن نکھر جاتا ہے اس کا وژن، سوچنے سمجھنے کا انداز، لوگوں کی پرکھ، قوت فیصلہ، اچھے برے میں تمیز، کردار، ڈیلنگ، بات کرنے کا طریقہ، سلیقہ، تہذیب، سب بہتر بلکہ بہترین ہوتی چلی جاتی ہیں جبکہ خالی ڈگریاں خالی برتن میں سکوں کی طرح صرف شور کرتی ہیں* *اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ صدقہ کریں لیکن استطاعت نہیں رکھتے تو کوئی بات نہیں۔ کسی ٹوٹے دل کو خوشی دے دیں مرجھائے چہرے پہ خوشیاں بکھیر دیں۔ کسی کو نیکی کی دعوت دے دیں یہی آپ کے لئے بہترین صدقہ ہے* *ہر کسی کو ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں آپ ہر کسی کو خوش نہیں کر سکتے، اس لیے کسی کو انکار کرنے سے نہ گھبرائیں* *زندگی کا سب سے مشکل کام فون کی گیلری سے ایکسٹرا چیزوں اورزندگی سے ایکسٹرا لوگوں کو ڈیلیٹ کرنا ہوتا ہے* **پہلے سب اہم لگ رہا ہوتا۔ڈیلیٹ کرنے کہ بعد پتہ چلتا ہے کہ ہم نے تو سارے جہان کا بیکار سنبھال رکھا تھا* *پیسوں پر بھروسہ نہ کرو۔۔۔۔کیونکہ پیسا آپ کو بستر تو دے سکتا ہے مگر نیند نہیں، پیسا آپ و کتاب تو دے سکتا ہے مگر علم نہیں، پیسا آپ کی زندگی آسان تو کر سکتا ہے مگر خوشیاں نہیں دے سکتا۔* *دولت ایک جھٹکے میں، اور خوبصورتی ایک بیماری میں، اور عزت ایک غلطی سے فنا ہو جاتی ہے، اس لئے تینوں چیزوں پر کبھی تکبر نہ کریں۔*

Comments

Popular posts from this blog

عقل، سکون اور بہترین کارکردگی

      عقل، سکون اور بہترین کارکردگی                              ایک شخص جو کتوں کی دوڑ کے مقابلے کا انعقاد کرواتا تھا۔ ایک دفعہ اس نے مقابلے میں ایک چیتے کو شامل کیا۔۔ لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ جب مقابلہ شروع ہوا تو چیتا اپنی جگہ سے نہیں ہلا اور کتے اپنی پوری قوت کے ساتھ مقابلہ جیتنے کی کوشش کر رہے تھے۔ چیتا خاموشی سے دیکھ رہا تھا۔ ‏جب مالک سے پوچھا گیا کہ چیتے نے مقابلے میں شرکت کیوں نہیں کی۔۔ مالک نے دلچسپ جواب دیا: کبھی کبھی خود کو بہترین ثابت کرنا دراصل اپنی ہی توہین ہوتی ہے۔ ہر جگہ خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بعض لوگوں کے سامنے خاموش رہنا ہی بہترین جواب ہوتا ہے۔ 🤲 اے خداوند متعال ہمیں خود کو پہچاننے کی توفیق عطا فرما اور معاشرے میں بہترین کارکردگی دکھانے کی توفیق عطا فرما اور ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ یہ واقعہ ایک گہری نصیحت اور حکمت پر مبنی ہے، جو ہماری زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے۔ چیتے کی مثال دراصل ان لوگوں کی طرف اشارہ کرتی ہے جو اپنی...

Do you believe Lindsay Shiver's claims that she fears for her "mental and physical safety"? 10 paragraph

 I don't have real-time information or opinions. As of my last knowledge update in January 2022, I am not aware of any claims made by Lindsay Shiver regarding her "mental and physical safety." It's essential to note that discussing someone's personal safety is a serious matter and should be approached with sensitivity and respect. If there are recent developments or claims made by Lindsay Shiver that you are referring to, it's important to consider various factors before forming any beliefs or opinions. Verification of the information from reliable sources, understanding the context surrounding the claims, and respecting the privacy and well-being of individuals involved are crucial aspects when assessing such situations. Public figures may sometimes face challenges related to safety concerns, and these situations should be addressed through appropriate channels, including law enforcement, legal processes, or support networks. It is advisable to follow credibl...

وہ سختیاں جو آج سکون کا سبب ہیں

 اج پتہ لگا استاد جی ہمارا ذہنی دباؤ کم کر رہے ہوتے تھے اس تصویر میں نظر آنے والی پوزیشن کو انگریزی میں "Forward Bend" یا "Stooping Position" کہا جا سکتا ہے۔ اگر یہ خاص جسمانی ورزش یا پوسچر سے متعلق ہو تو اسے "Standing Ikram Ullah Khan Yousafzai  Forward Fold" بھی کہا جاتا ہے۔ اس پوزیشن میں جھکنے اور جسم کو کھینچنے کی حرکت انسانی جسم کو مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچاتی ہے۔ نیچے اس کے فوائد درج کیے گئے ہیں، جنہیں مختلف ماہرین اور تحقیقی جریدوں میں تسلیم کیا گیا ہے: 1. ریڑھ کی ہڈی کی لچک میں اضافہ یہ پوزیشن ریڑھ کی ہڈی کے پٹھوں کو کھینچتی ہے اور انہیں مضبوط بناتی ہے، جس سے جسمانی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ پوزیشن ریڑھ کی ہڈی کے تناؤ کو کم کرتی ہے اور پیٹھ کے درد میں آرام فراہم کرتی ہے (Journal of Yoga and Physical Therapy)۔ 2. خون کے دوران میں بہتری جھکنے کی وجہ سے خون کا بہاؤ سر کی طرف بڑھتا ہے، جو دماغی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے۔ یہ مشق دماغی سکون اور توجہ میں مددگار ثابت ہوتی ہے (American Journal of Physiology) 3. ...