اسلامی اندلس کی تاریخ کے کچھ مناظر اندلس کے مسلمانوں کی سائنسی ایجادات یورپ میں سب سے پہلے اسپین سے ہی سائنسی ایجادات کا آغاز ہوا تھا۔ان ایجادات کا اجمالی تذکرہ نذر قارئین ہے۔ پہلی سرجری انسانی تاریخ میں سب سے پہلا کامیاب انسانی آپریشن اندلس کے مسلمان طبیب ابو القاسم الزہراوی نے کیا تھا۔ انھوں نے سرجیکل آلات تیار کئے جو آج تک فعال ہیں۔ انسان کی پہلی کامیاب اڑان اندلسی سائنس دان عباس ابن فرناس پہلے انسان تھے جنہوں نے ہوائی پر بنائے اور انسانی تاریخ میں پہلی بار قرطبہ کی ایک پہاڑی سے اڑان بھری۔ لیونارڈو ڈاونچی نے انہی سے متاثر ہو کر ہوائی انسان کی شہرہ آفاق ڈرائنگ تخلیق کی ہے۔ کرینک مشین آپ نے کرین مشینیں تو دیکھ رکھی ہیں جو وزنی سامان اٹھاتی ہیں، یہ کرینک مشینیں سب سے پہلے بارہویں صدی میں اندلس میں ڈیزائن کی گئی تھیں۔ ان کرینک مشینوں کو چلانے کےلئے پسٹن بھی ایجاد کئے گے۔ پسٹن آج انجن کا اہم ترین حصہ ہیں۔ حساب ریاضی میں جیومیٹری اور کیلکولس بھی اندلس کے مسلمان ریاضی دانوں کا کارنامہ ہیں۔ یورپ میں سب سے پہلے عربی نظام عدد (1 تا 9) کا استعمال سپین میں ہوا جو بعدازاں وینس کے تاجروں کے ...
About me