Skip to main content

Posts

ذمہ داری اور غرور کے درمیان فرق

 🐕 پرانے زمانے میں مال برداری اور پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر بیل گاڑیاں استعمال ھوا کرتی تھیں۔  Ikram Ullah Khan Yousafzai  ہر بیل گاڑی کے ساتھ ایک کتا ضرور ھوتا تھا جب کہیں سنسان بیابان میں مالک کو رکنا پڑتا تو اس وقت وہ کتا سامان کی رکھوالی کیا کرتا تھا جس جس نے وہ بیل گاڑی چلتی دیکھی ھوگی تو اس کو ضرور یاد ھوگا کہ وہ کتا بیل گاڑی کے نیچے نیچے ھی چلا کرتا تھا۔ 🦮 اُس کی ایک خاص وجہ ھوتی تھی کہ جب مالک چھوٹا کتا رکھتا تھا تو سفر کے دوران اُس کتے کو گاڑی کے ایکسل کے ساتھ نیچے باندھ دیا کرتا تھا جب وہ بڑا ھو کر اسکا اتنا عادی ھو جاتا تھا تو اپنی اسی جگہ پر بغیر زنجیر کے بھی چلتا رہتا تھا 🐕‍🦺 ایک دن کتے نے سوچا کہ جب مالک گاڑی روکتا ہے تو سب سے پہلے بیل کو پانی پلاتا ہے اور چارا ڈالتا ہے پھر خود کھاتا ہے اور سب سے آخر میں مجھے کھلاتا ہے حالانکہ گاڑی تو ساری کی ساری میں نے اپنے اوپر اُٹھائی ھوتی ہے دراصل اس کتے کو گڈھ کے نیچے چلتے ھوئے یہ گمان ھو گیا تھا کہ یہ گاڑی میں نے اُٹھا رکھی ہے 🐃 وہ اندر ھی اندر کُڑھتا رہتا جلتا رھتا ہھر ایک دن اس نے فیصلہ کیا کہ اچھا پھر ایسا ہے ت...

خاندانی ماحول: بچوں کی جذباتی نشوونما کا اہم عنصر

 ازدواجی کشمکش کا بچوں پر اثر: شادی شدہ زندگی میں پیدا ہونے والے جھگڑے اور تناؤ نہ صرف والدین کو متاثر کرتے ہیں بلکہ بچوں کے دماغی اور جذباتی نشوونما پر بھی گہرا اثر ڈالتے ہیں۔ یہ اثرات ابتدائی مہینوں سے شروع ہو سکتے ہیں اور زندگی بھر ساتھ رہ سکتے ہیں۔ ایک مشہور سائنسدان کا قول: ایک شخص نے مجھ سے پوچھا کہ اپنے بچے کی تربیت کیسے کروں تاکہ وہ مستقبل میں ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لے سکے؟ میں نے جواب دیا: "اگر تم اپنے بچے کے IQ کو بڑھانا چاہتے ہو، تو گھر جاؤ اور اپنی بیوی سے محبت کرو۔" 💗 کیوں؟ اپنی بیوی کی محبت اور احترام نہ صرف ازدواجی زندگی کو مضبوط بناتا ہے بلکہ بچوں کو ایک صحت مند اور پر سکون ماحول فراہم کرتا ہے۔ اپنی شریک حیات کی محنت کو سراہو اور اس کا شکریہ اپنے بچوں کے سامنے ادا کرو۔ نتیجہ: ایک محبت بھرا، مضبوط، اور ہمدرد خاندان بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر حیرت انگیز اثر ڈال سکتا ہے: ایسے بچوں کو بیماریاں کم ہوتی ہیں۔ وہ ضد، تشدد، اور جذباتی مسائل کا شکار نہیں ہوتے۔ ان کا تعلیمی معیار بہتر ہوتا ہے اور وہ نفسیاتی طور پر زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔ سوچنے کا مقام: اگر آپ ذمہ ...

یورپی ادارہ جو غزہ کے رفح کراسنگ کے انتظام کی نگرانی کرے گا وہ EUBAM ہے۔

 یہ عبارت ایک انٹرویو سے ہے جو حماس کے دفتر کے سربراہ، زاہر جبّارین نے الجزيرة نیوز چینل کو دیا۔ زاہر جبّارین کا انٹرویو (21 جنوری 2025): زاہر جبّارین نے کہا: "اس میں کوئی شک نہیں کہ اسرائیلی قبضہ اور اس کی قیادت، جن میں سب سے اہم مجرم نیتن یاہو ہے، جو ہر وقت چاہتا ہے کہ کسی نہ کسی محاذ پر جنگ جاری رہے تاکہ اس کی حکومت برقرار رہے اور وہ اقتدار میں رہے۔ ہم یہ صاف اور واضح طور پر کہتے ہیں کہ ہم فلسطینی عوام ہیں، چاہے ہم West Bank (مغربی کنارے)، غزہ، نابلس، یا یروشلم میں ہوں۔" انہوں نے مزید کہا: "ہمیں ایک ظالم استعماری قبضے کا سامنا ہے، جہاں فاشسٹ اور نازی سوچ والی ایک مجرمانہ قیادت ہے جو فلسطینی عوام کے حقوق کو تسلیم نہیں کرنا چاہتی۔ وہ یہ نہیں ماننا چاہتی کہ یہاں ایک قوم اور ایک قبضہ ہے۔ وہ فلسطینی عوام کو نکالنا چاہتی ہے، ان کے حقوق چھیننا چاہتی ہے اور ان کے مقدسات کو توہین کرنا چاہتی ہے۔" جبّارین نے کہا: "فلسطینی عوام نے اپنی ہر جگہ پر، خاص طور پر غزہ میں، جرأت اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے، اور وہ گزشتہ دہائیوں میں ہونے والی سب سے سنگین جرائم اور قتل عام کا...

اندلس کے زوال کے اسباب اور تاریخی سبق

 اسلامی اندلس کی تاریخ کے کچھ مناظر اندلس کے مسلمانوں کی سائنسی ایجادات یورپ میں سب سے پہلے اسپین سے ہی سائنسی ایجادات کا آغاز ہوا تھا۔ان ایجادات کا اجمالی تذکرہ نذر قارئین ہے۔ پہلی سرجری انسانی تاریخ میں سب سے پہلا کامیاب انسانی آپریشن اندلس کے مسلمان طبیب ابو القاسم الزہراوی نے کیا تھا۔ انھوں نے سرجیکل آلات تیار کئے جو آج تک فعال ہیں۔ انسان کی پہلی کامیاب اڑان اندلسی سائنس دان عباس ابن فرناس پہلے انسان تھے جنہوں نے ہوائی پر بنائے اور انسانی تاریخ میں پہلی بار قرطبہ کی ایک پہاڑی سے اڑان بھری۔ لیونارڈو ڈاونچی نے انہی سے متاثر ہو کر ہوائی انسان کی شہرہ آفاق ڈرائنگ تخلیق کی ہے۔ کرینک مشین آپ نے کرین مشینیں تو دیکھ رکھی ہیں جو وزنی سامان اٹھاتی ہیں، یہ کرینک مشینیں سب سے پہلے بارہویں صدی میں اندلس میں ڈیزائن کی گئی تھیں۔ ان کرینک مشینوں کو چلانے کےلئے پسٹن بھی ایجاد کئے گے۔ پسٹن آج انجن کا اہم ترین حصہ ہیں۔ حساب ریاضی میں جیومیٹری اور کیلکولس بھی اندلس کے مسلمان ریاضی دانوں کا کارنامہ ہیں۔ یورپ میں سب سے پہلے عربی نظام عدد (1 تا 9) کا استعمال سپین میں ہوا جو بعدازاں وینس کے تاجروں کے ...

تاریخی اثرات: قسطنطنیہ کی فتح کا عالمی منظرنامے پر اثر

 سلطان محمد فاتح ، سلطنتِ عثمانیہ کے ساتویں سلطان تھے اور وہ تاریخ میں اپنی شاندار فتوحات، خصوصاً قسطنطنیہ (استنبول) کی فتح کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی کہانی تاریخِ اسلام اور انسانی تاریخ کا ایک اہم حصہ ہے۔ ابتدائی زندگی: سلطان محمد فاتح 30 مارچ 1432 کو ادرنہ (ترکی) میں پیدا ہوئے۔ وہ سلطان مراد ثانی کے بیٹے تھے۔ محمد بچپن سے ہی ذہین، بہادر اور علم کے شوقین تھے۔ ان کی تعلیم پر خاص توجہ دی گئی، جس میں دینی، سائنسی، جنگی فنون اور مختلف زبانوں (عربی، فارسی، یونانی، لاطینی) کی تربیت شامل تھی۔ ان کے استاد شیخ آق شمس الدین نے ان کی شخصیت کو اسلامی اصولوں کے مطابق مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ قسطنطنیہ کی فتح (1453): سلطان محمد فاتح کی سب سے بڑی کامیابی قسطنطنیہ (جو اس وقت بازنطینی سلطنت کا دارالحکومت تھا) کی فتح تھی۔ یہ شہر 1000 سال سے بازنطینی حکمرانی کے تحت تھا اور مسلمان اسے فتح کرنے کی خواہش رکھتے تھے کیونکہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تھا: > "تم ضرور قسطنطنیہ فتح کرو گے، اس کا امیر بہترین امیر ہوگا اور اس کے لشکر کے سپاہی بہترین سپاہی ہوں گے۔" سلطان محمد نے قسطنطنیہ کو فتح کرنے کے...

الجزیرہ کی تحقیقات: اسرائیلی انٹیلیجنس کی ناکامی کا پردہ فاش

 اسرائیلی چینل 12 نے الجزیرہ کے پروگرام "ما خفي أعظم" پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: 1. انٹیلیجنس کی ناکامی: الجزیرہ کی طرف سے پیش کیے گئے مواد نے اسرائیلی انٹیلیجنس کی "سیاہ ہفتہ" (7 اکتوبر) کے واقعے سے پہلے کی ناکامی کو بے نقاب کیا۔ 2. حماس کی معلومات: الجزیرہ کی تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ حماس کے پاس 7 اکتوبر سے پہلے حساس معلومات موجود تھیں، جو اسرائیلی سیکیورٹی کی کمزوری کو ظاہر کرتی ہیں۔ 3. یحییٰ السنوار کی نقل و حرکت: رپورٹ میں دکھایا گیا کہ حماس کے رہنما یحییٰ السنوار خفیہ طور پر رفح کے علاقے تل السلطان میں رہ کر لڑائی کی قیادت کر رہے تھے۔ 4. اسرائیلی سابقہ مقامات کا استعمال: الجزیرہ نے بتایا کہ السنوار ایک ایسے گھر میں موجود تھے جہاں پہلے اسرائیلی فوج کام کر چکی تھی اور وہاں جنگی نقشوں کا جائزہ لے رہے تھے۔ 5. اعتماد کے ساتھ نقل و حرکت: ڈاکیومنٹری نے دکھایا کہ السنوار جنگ کے دوران سڑکوں پر بغیر کسی خوف کے چل رہے تھے، جس سے حماس کی قیادت کے اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ *معاملہ کی وضاحت:* یہ تمام باتیں 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے اس بڑے حملے کے پس منظر میں سامنے آئیں، جس میں ح...

وہ عظیم ہستی جو اپنی اولاد کے لیے پوری زندگی وقف کر دیتا ہے۔

 ‎ آج کا دن ان عظیم مردوں کے نام جو رات کو اپنے چھالے بھرے ہاتھوں کے ساتھ > ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کے لئے گرما گرم مونگ پھلی لاتے ہیں پھر ساتھ بیٹھکر قہقہے لگا کر کہتے ہیں، "تم لوگ کھاؤ! میں تو راستے میں کھاتا آیا هوں🔥 آج کا دن ان سب عظیم جوانوں کے نام جو شادی کے چند ہفتے بعد پردیس کی فلائٹ پکڑتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کا "ATM" بن جاتے ہیں جنہیں اپنی بیوی کی جوانی اور اپنے بچوں کا بچپن دیکھنے کا زندگی موقع ہی نہیں دیتی🥀 آج کا دن ان سب مذدوروں، سپروائزروں اور فیلڈ افسروں کے نام جو دن بھر کى تھکان سے ٹوٹے بدن کے باوجود، اپنے بیوى بچوں کے مسکراتے چہرے دیکھنے کیلئے رات کو واٹس ایپ کال کرنا نہیں بھولتے🌷 آج کا دن ان سب دکانداروں اور سیلز مینوں کے نام جو سارا سارا دن اپنے وجود کے ساتھ لیڈیز سوٹ لگا لگا کر کہتے ہیں "باجی دیکھیں کیسا نفیس پرنٹ اور رنگ ہے💥 آج کا دن ان جوانوں کے نام جو ہم سب کی حفاظت کے لیے  باڈر پے سینا تانے اپنی اولاد سے بڑھ کے ہماری خاطر جان کا نظرانا دینے والے سپوتون کے نام آج کا دن ان سب عظیم مردوں کے نام جو ملک کے کسى ایک کونے سے ڈرائیو شرو...