گناہ کبیرہ ۔۔۔۔۔ دوکاندار بڑے شوق سے دونوں لڑکیوں کو دیکھ رہے تھے ۔جو ابھی ابھی اپنی کسی بزرگ خاتون کے ساتھ دوکان میں داخل ہوئیں ۔۔ بزرگ خاتون کی عمر کا اندازہ لگانا ذرا مشکل تھا کیوں کہ وہ مکمل نقاب میں تھیں ۔ جبکہ لڑکیاں بیس اکیس کے لگ بھگ ہوں گی ۔ لڑکیاں کیا۔۔!!!! میدے کی گولیاں تھیں ۔ چٹی گوری بازو ، ٹخنوں تک اٹھا ہوا چست پاجامہ ، گورے گورے پاؤں میں پہنی ہوئی کالے رنگ کی چپل ۔ کھلے ریشم جیسے لہراتے ہوئے سلکی بال ، ان دونوں کے ، دوکان میں داخل ہوتے ہی ، پوری دکان اِنکے پرفیوم کی بھینی بھینی خوشبو سے مہک اُٹھی ، دکان میں موجود سبھی ورکر بے اختیار ان کی طرف متوجہ ہوگئے ، ہر کسی کی یہی مرضی کے وہی ان کو ڈیل کرے کیش کاؤنٹر پر بیٹھے ہوئے صاحب نے ملازم کو فوری طور پر انہیں کرسیاں پیش کرنے کو کہا اور ساتھ ہی ٹھنڈا لانے کو کہ دیا ۔ ...
About me