السلام علیکم ورحمةاللہ وبراکاتہ
اچھے الفاظ، اچھے اعمال اور اچھے خیالات خوبصورتیاں تخلیق کرتے ہیں۔ جس چہرے کے ساتھ ہم پیدا ہوتے ہیں وہ ہمارا انتخاب نہیں ہوتا مگر جس چہرے کے ساتھ ہم مرتے ہیں اُسے تراشنے کے ذمہ دار ہم خود ہیں اور وہ ہمارے لفظوں، خیالوں، اعمالوں اور دعاؤں کا عکس ہے۔
🌹 اللہ پاک🌹 ہمارے الفاظ، اعمال اور خیالات کو درست فرما۔ ہمیں دین ودنیا میں کامیابیاں عطا فرما۔ ہماری پریشانیاں دور فرما۔ ہمارے رزق میں وسعت و برکت فرما۔ ہمیں دکھوں، پریشانیوں اور بیماریوں سے محفوظ فرما۔
ھر قسم کے شر، وبائی امراض، حسد اور برائی سے ھماری حفاظت فرما.ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما.ہميں حقوق اللہ اور حقوق العباد بخوبی ادا کر نے کی توفیق اور حوصلہ عطا فرما. ہمارے تمام مرحومین کو جنت الفردوس عطا فرما.
آمین یا رب العالمین 🙏🤲
عقل، سکون اور بہترین کارکردگی ایک شخص جو کتوں کی دوڑ کے مقابلے کا انعقاد کرواتا تھا۔ ایک دفعہ اس نے مقابلے میں ایک چیتے کو شامل کیا۔۔ لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ جب مقابلہ شروع ہوا تو چیتا اپنی جگہ سے نہیں ہلا اور کتے اپنی پوری قوت کے ساتھ مقابلہ جیتنے کی کوشش کر رہے تھے۔ چیتا خاموشی سے دیکھ رہا تھا۔ جب مالک سے پوچھا گیا کہ چیتے نے مقابلے میں شرکت کیوں نہیں کی۔۔ مالک نے دلچسپ جواب دیا: کبھی کبھی خود کو بہترین ثابت کرنا دراصل اپنی ہی توہین ہوتی ہے۔ ہر جگہ خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بعض لوگوں کے سامنے خاموش رہنا ہی بہترین جواب ہوتا ہے۔ 🤲 اے خداوند متعال ہمیں خود کو پہچاننے کی توفیق عطا فرما اور معاشرے میں بہترین کارکردگی دکھانے کی توفیق عطا فرما اور ہماری دلی دینی و دنیاوی جائز خواہشات و حاجات کو پورا فرما۔ یہ واقعہ ایک گہری نصیحت اور حکمت پر مبنی ہے، جو ہماری زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے۔ چیتے کی مثال دراصل ان لوگوں کی طرف اشارہ کرتی ہے جو اپنی...
Comments