اگلے دس دنوں میں ھزارھا تربیت یافتہ سپاھی امارت مصر کی فوج میں آگیے اور ان دس دنوں میں ذکوئی کو ناجی نے ٹریننگ دے دی کہ وہ سلطان کو کون کون سے طریقے سے اپنے حسن کی جال میں پھنسا کر اسکی شخصیت اور اسکا کر دار کمزور کر سکتی ھے۔ ناجی کے ھمر از دوستوں نے جب ذکوئی کو دیکھا تو انھوں نے کہا کہ مصر کے فرغون بھی اس لڑکی کو دیکھ لیتے تو وہ حدائی کے وعدے سے دستبردار ھو جاتے ، ناجی کا جاسوسی کا اپنا نظام تھا ، بہت تیز اور دلیر ،، وہ معلوم کر چکا تھا کہ علی بن سفیان سلطان کا حاص مشیر ھے ۔ اور عرب کا مانا ھوا سراغرساں ، اس نے علی کے پیچھے اپنے جاسوس چھوڑ دیئے تھے اور علی کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا تھا۔ ذکوئی کو ناجی نے سلطان صلاح الدین ایوبی کو اپنے جال میں پھسانے کے لیے تیار کیا تھا لیکن وہ محسوس بھی کر سکا کہ مراکش کی رھنے والی یہ لڑ کی خود اسکے اپنے اعصاب پر سوار ھوگی ھے، وہ صرف شکل وصورت ھی کی دلکش تھی تھی ، اس کی باتوں میں ایسا جادو تھا کہ ناجی اسکو اپنے پاس بٹھا کر باتیں بھی کیا کرتا تھا اس نے دو ناچنے گانے والیوں سے نگاہیں پھیر لی، جو اسکی منظور نظر تھی، تین چار راتوں سے ناجی نے ...
About me