یہ سفید کوٹ تمام ہیروز سے جیت گیا ایک آدمی! جو ای۔ٹ۔می۔طاقت رکھنے والے اٹھ ممالک کی فوجوں، دنیا کی تمام انسانی حقوق کی تنظیموں، لاکھوں کی فوجوں، سینکڑوں عہدوں اور بیسیوں حکومتوں سے زیادہ طاقتور ہے۔ ڈاکٹر حسام ابوصفیہ جو روسی شہریت کے حامل ہیں،اور بہت آسانی سے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ جنگ زدہ علاقے سے نا صرف نکل سکتے تھے،بلکہ نکلنے کے انعام میں شاید لاکھوں ڈالر بھی حاصل کرسکتے۔ مگر انھوں نے درندہ صفت ہجوم کے درمیان انسان بننے کو چنا، قابض فوج نے انھیں دھمکیاں دیں، جواں بیٹے کی جان لے لی، انھیں زخمی کردیا اور چھ گولیاں ان کے اندر اتار دیں، یہ پھر بھی ڈٹے، کھڑے رہے، پچاسی دن روزانہ پرسکون انداز میں اپنے ازلی ٹھہرے ہوئے لہجے میں صورتحال سے باخبر کرتے رہے، کسی چھوٹی بڑی تنظیم کو نا چھوڑا جس سے رابطہ نا کیا ہو، مگر ان کے علاوہ شاید کوئی زندہ ضمیر نہیں بچا تھا، ان کی دہائیاں کرسمس،ہانوکا اور نئے سال کی خوشیوں کی گہماگہمی میں کہیں کھوگئی۔ اور جب ہسپتال ملبے کا ڈھیر بن چکا، اور اس کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے تھے، دشمن کے ٹینکوں سے گرفتاری کا حکم آگیا، سفید کوٹ میں ملبوس یہ ہیرو وہاں ب...
About me