Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2024

. انسانیت کا چراغ ڈاکٹر حسام ابو صفیہ

 یہ سفید کوٹ تمام ہیروز سے جیت گیا ایک آدمی!  جو ای۔ٹ۔می۔طاقت رکھنے والے اٹھ ممالک کی فوجوں، دنیا کی تمام انسانی حقوق کی تنظیموں، لاکھوں کی فوجوں، سینکڑوں عہدوں اور بیسیوں حکومتوں سے زیادہ طاقتور ہے۔ ڈاکٹر حسام ابوصفیہ جو روسی شہریت کے حامل ہیں،اور بہت آسانی سے اپنے بیوی بچوں کے ساتھ جنگ زدہ علاقے سے نا صرف نکل سکتے تھے،بلکہ نکلنے کے انعام میں شاید لاکھوں ڈالر بھی حاصل کرسکتے۔ مگر انھوں نے درندہ صفت ہجوم کے درمیان انسان بننے کو چنا، قابض فوج نے انھیں دھمکیاں دیں، جواں بیٹے کی جان لے لی، انھیں زخمی کردیا اور چھ گولیاں ان کے اندر اتار دیں، یہ پھر بھی ڈٹے، کھڑے رہے، پچاسی دن روزانہ پرسکون انداز میں اپنے ازلی ٹھہرے ہوئے لہجے میں صورتحال سے باخبر کرتے رہے، کسی چھوٹی بڑی تنظیم کو نا چھوڑا جس سے رابطہ نا کیا ہو، مگر ان کے علاوہ شاید کوئی زندہ ضمیر نہیں بچا تھا، ان کی دہائیاں کرسمس،ہانوکا اور نئے سال کی خوشیوں کی گہماگہمی میں کہیں کھوگئی۔ اور جب ہسپتال ملبے کا ڈھیر بن چکا، اور اس کے شعلے آسمان سے باتیں کررہے تھے، دشمن کے ٹینکوں سے گرفتاری کا حکم آگیا، سفید کوٹ میں ملبوس یہ ہیرو وہاں ب...

کشمیر کی جنگ کا ایک اور باب 1999 کا ہائی جیکنگ واقعہ

 🔻5 لڑکوں نے ایک جہاز✈ اغوا کر لیا😱 31 DEC❓ ایک جہااادی داستاں📜 بقلم ابومسلم ✒ 📌 24 دسمبر 1999  🌎دنیا بھر کے میڈیا میں بریکنگ نیوز آنا شروع ہوئی  انڈیا 🇮🇳کا نئی دلی جانے والا جہاز ✈ 📍نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے ۔ 📍جس میں تقریبا 155 لوگ سوار تھے۔ 📍اس جہاز کو ہائی جیک کرنے کے بعد پاکستان 🇵🇰کی طرف لے گئے ۔ 📍لیکن پاکستان🇵🇰 کی طرف سے لاہور ایئرپورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں ملی ۔ 📍جہاز کا تیل بھی ختم ہونے والا تھا. 📍یہ جہاز دبئی 🇦🇪میں لینڈ کیا گیا ۔ تیل حاصل کیا گیا . 📍اس کے بعد کمانڈو حمزہ نے کہا کہ جہاز کو افغانستان🇦🇫 کی طرف لے چلو ۔ 📍مسافر انتہائی پریشان تھے کمانڈو حمزہ نے انہیں سمجھایا کہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں  📍بلکہ ہم مجاہدین ہیں  جو کشمیر کی ازادی کے لیے ہندو فوج سے لڑتے ہیں ⛔مجاہدین نے انڈیا🇮🇳 سے یہ کہا ہم جہاز کو تمہارے حوالے کر دیں گے  لیکن شرط یہ ہے کہ  ہمارے تین مجاہدین کو جو انڈین 🇮🇳جیل میں قید ہیں رہا کیا جائے  1مولانا مسعود اظہر  2کمانڈر مشتاق زرگر  3عمر شیخ  کیونکہ جہاز میں انڈیا🇮🇳 کے سول او...

ماں کا لاکھوں لاکھ قرض ایک ایسی محبت جو کبھی نہیں بھولتی

 *”بل (Bill) کیا ہوتا ہے امی؟“*  آٹھ سال کے بچے نے اپنی ماں سے پوچھا۔ ماں نے اسے سمجھایا، جب ہم کسی سے کوئی سامان خریدتے ہیں یا کوئی کام کرواتے ہیں تو وہ اس سامان یا کام کے بدلے میں ہم سے پیسے لیتا ہے اور ہم کو اس سامان یا کام کی لسٹ بنا کر دیتا ہے، اسی کو ہم بل کہتے ہیں۔ بچے کو ماں کی بات اچھی طرح سمجھ میں آ گئی۔ رات کو سونے سے پہلے اس نے ماں کے تکیے کے نیچے ایک پیپر رکھا جس میں اسی دن کا حساب لکھا ہوا تھا: دوکان سے سامان لا کر دیا   *پانچ روپے* بابا کی بائیک صاف کر کے باہر نکالی  *پانچ روپے* دادا جی کا سر دبایا  *دس روپے* دادی امی کی چابیاں ڈھونڈ کر دی  *دس روپے* ٹوٹل ہوا تیس روپے۔ یہ صرف آج کا بل ہے، اس کو آج ہی دے دیں تو نوازش ہو گی۔ صبح جب بچہ اٹھا تو اس کے تکیے کے نیچے تیس روپے رکھے ہوئے تھے۔ وہ انھیں دیکھ کر بہت خوش ہوا کہ یہ تو بہت اچھا کام ہو گیا۔ تبھی اس کی نظر ساتھ رکھے کاغذ پر پڑی۔ اس کی امی نے لکھا تھا: پیدائش سے لے کر آج تک پالا پوسا  *معاوضہ صفر* بیمار ہونے پر ساری ساری  رات سینے سے لگا کر گھمایا، بہلایا *معاوضہ صفر* اسکول بھیج...

. سورة البقره آيت 27 و 28 اللہ کا عہد اور انسان کی ذمہ داری

 *آسان ترجمۂ قرآن*   *مفسر: مفتی محمد تقی عثمانی*  سورۃ نمبر 2 البقرة آیت نمبر 27 أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ الَّذِيۡنَ يَنۡقُضُوۡنَ عَهۡدَ اللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِيۡثَاقِهٖ وَيَقۡطَعُوۡنَ مَآ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنۡ يُّوۡصَلَ وَيُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ۞ ترجمہ: وہ جو اللہ سے کئے ہوئے عہد کو پختہ کرنے کے بعد بھی توڑ دیتے ہیں (24) اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے انہیں کاٹ ڈالتے ہیں اور زمین میں فساد مچاتے ہیں (25) ایسے ہی لوگ بڑا نقصان اٹھانے والے ہیں۔ تفسیر: (24) عہد سے مراد اکثر مفسرین نے وہ عہد الست لیا ہے جس کا ذکر سورة اعراف (7: 172) میں ہے، یعنی اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو پیدا کرنے سے بہت پہلے آنے والی تمام روحوں کو جمع کرکے ان سے پوچھا تھا کہ کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں، سب نے اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے کا اقرار کرکے یہ عہد کیا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کریں گے، پھر اس آیت میں عہد کو پختہ کرنے سے مراد بظاہر یہ ہے کہ ہر دور میں اللہ تعالیٰ کے...

. سورة الملك دل کی سکینت اور زندگی کی روشنی

 سنن الترمذي ت بشار (5/ 14): ’’حدثنا محمد بن بشار، قال: حدثنا محمد بن جعفر، قال: حدثنا شعبة، عن قتادة، عن عباس الجشمي، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: إن سورةً من القرآن ثلاثون آيةً شفعت لرجل حتى غفر له، وهي سورة تبارك الذي بيده الملك. هذا حديث حسن‘‘. یعنی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ بلا شبہہ قرآن میں ایک سورت ہے جس کی تیس آیتیں ہیں، اس نے ایک شخص کی سفارش کی یہاں تک کہ وہ بخش دیاگیا، پھر فرمایا کہ وہ سورہ تبارک الذی بیدہ الملک ہے۔ سنن الترمذي ت بشار (5/ 15): ’’حدثنا هريم بن مسعر، قال: حدثنا الفضيل بن عياض، عن ليث، عن أبي الزبير، عن جابر أن النبي صلى الله عليه وسلم كان لاينام حتى يقرأ الم تنزيل، وتبارك الذي بيده الملك‘‘. یعنی حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ سورہ سجدہ اور سورہ ملک پڑھے بغیر نہیں سوتے تھے۔ تفسير ابن كثير ط العلمية (8/ 195): ’’سورة الملك وهي مكية قال الإمام أحمد : حدثنا حجاج بن محمد وابن جعفر قالا: حدثنا شعبة عن قتادة عن عباس الجشمي عن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ...

. دولت اور خوشی

 *ایکــــ بادشـــاہ تھــا __!! 👑*  ایک بادشاہ تھا ۔ وہ دن بھر ملک کے انتظامی کاموں میں اتنا مصروف رہتا تھا کہ اسے آرام کرنے کی لیے بہت ہی کم فرصت ملتی تھی۔ ایک دن اسے خیال آیا کہ یہ بادشاہت تو ایک مصیبت ہے۔ ہر وقت کام میں لگا رہتا ہوں۔ نہ دن کو چین ملتا ہے نہ رات کو آرام۔ بادشاہ ہونے کے باوجود میری زندگی میں خوشیاں نہیں ہے ۔ اگر میں خوش نہیں ہوں تو کوئی اور شخص کیسے اپنی زندگی سے خوش ہوگا ۔ اس نے سوچا کہ مجھے دیکھنا چاہیے کہ میرے ملک میں خوش انسان کونسا ہے  یہ سوچ کر رات کے وقت اس نے بھیس بدلا اور خوش رہنے والے آدمی کی تلاش میں محل سے روانہ ہو گیا۔ سب سے پہلے وہ ایک سوداگر کے پاس گیا۔  بادشاہ نے اس سے پوچھا، "تم یقینا خوشی اور سکون کے ساتھ زندگی گزار رہے ہوگے؟"  سوداگر نے جواب دیا، "میرے پاس بہت دولت ہے، مگر یہ دولت بھی مجھے سکون نہیں دے سکتی۔ اگر دولت سے خوشی اور سکون ملتا تو میں خریدنے میں دیر نہیں لگاتا۔ اس دولت نے میری زندگی اجیرن کردی ہے۔ میرے وارثوں کی نظریں میری جائیداد پر ہیں۔ وہ میرے مرنے کی دعائیں مانگتے ہیں۔ ان کا بس چلے تو وہ اسی دولت کے لیے مجھے جا...

. مرد ایک کردار

 آپ کا خاوند ، آپ کے گھر کی چھت : . کبھی سوچا تو ہو گا کہ روٹھتا ہے ، الجھتا ہے ، جھگڑتا ہے لیکن ایسا کیا ہے کہ ہمیشہ لوٹ کے آ جاتا ہے - بہت مضبوط دکھائی دیتا ہے ، اک دیوار کی مانند گھر کے گھر کو حصار باندھے سنبھالے رکھتا ہے ، لیکن ایسا کمزور سا ہوتا ہے کہ سوہنی کا اپنا کچا گھڑا بھی کیا کمزور ہو گا ، ایک دم سے ڈھے جاتا ہے - کبھی سوچیے تو سہی کہ کس ناز سے کہا گیا کہ : وہ کہیں بھی گیا، لَوٹا تو مرے پاس آیا.  بس یہی بات اچھی مرے ہرجائی کی.  جانتے ہیں یہ ناز سے کہا گیا جملہ مرد کی اس کمزوری کا جیتا جاگتا نشان ہے کہ وہ ہمیشہ ہار جاتا ہے - میں روز وہاں سے گزرتا ہوں ، بہت بار انکھوں میں پانی اترنے لگتا ہے لیکن اشارے کی بتی سبز ہو جاتی ہے - اردو بازار سے جب چوبرجی کی طرف جائیں تو ایک چوراہے پر رات کو وہ فٹ پاتھ پر بیٹھی ہوتی ہے - ساتھ میں اس کے دو بیٹے ہوتے ہیں ، جو سات آٹھ برس کے رہے ہوں گے - ایک دم بہت پیارے بچے ہیں ، ایسے کہ دیکھتے ہی ان پر پیار آ جائے - میں کوئی ایسا پارسا نہیں کہ راہ چلتی عورت کو دیکھ کے اندھا ہو جاتا ہوں ، لیکن ایسا بھی نہیں کہ گھر چھوڑنے چلا جاؤں - لیکن ...

گمان کی زنجیریں دوسروں کو جج کرنے سے پہلے خود کو دیکھیں

 🌴فلاں انسان اچھا ہے ، فلاں برا ہے ، فلاں جھوٹا ہے ، فلاں منافق ہے ، فلاں بدکار ہے ، فلاں مکار ہے ۔۔" وغیرہ غیرہ🌴 ‏یہ ہیں ہمارے اکثر ایک دوسرے کے لیے استعمال کیے جانے کچھ کلمات ، کچھ آپکی موجودگی میں اور کچھ غیر موجودگی میں ، قصہِ مختصر کہ بعض اوقات تو آپکو پتا تک نہیں ہوتا اور آپکے کردار کی دھجیاں اُڑا دی جاتی ہیں ۔۔ ‏اگر کوئی انسان ہماری اس سے وابستہ توقعات پر پورا نہیں اترتا تو ہم فوراً اس پر جھوٹے ، مکار ، منافق وغیرہ ہونے کی مہر لگا دیتے ہیں ۔۔ ایسا لگتا ہے کہ یا تو غیب کا علم ہمارے پاس ، یا پھر ہمیں الہام ہو جاتا ہے کہ کون اچھا ہے یا برا ۔۔ ‏یہ انتہائی گھٹیا فعل ہے اور کبھی ایسا کرنے لگو تو ایک نظر اپنے کردار کے آئینے پر بھی ڈال لینا ۔۔ یقین جانو ، بہت بڑے گناۃ سے بچ جاؤ گے ۔۔!! ‏يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِيْرًا مِّنَ الظَّنِّۖ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ وَّلَا تَجَسَّسُوْا وَلَا يَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًا ۗ اَ يُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ يَّأْكُلَ لَحْمَ اَخِيْهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُ ۗ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ۗ اِنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ رَّحِيْمٌ #الحجر...

کیا ہم بھیک مانگنے کو فروغ دے رہے ہیں

 السلام علیکم امید کرتا ہوں میرے سارے دوست ایمان سے اور صحت سے مالا مال ہوں گے میرا نام اکرام اللہ خان ہے اور میں معاشرے پر ہمیشہ ایک نظر ڈالتا ہوں اج میں ایک منفرد چیز اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے جا رہا ہوں امید کرتا ہوں اپ لوگوں کو میری پوسٹ اور میری رائے پسند ائے گی یہی تو کرتا ہوں اپ سے ہمارے معاشرے میں بھکاری انتہائی زیادہ ہو گئے ہیں اس کے عام وجہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہم لوگ حد سے زیادہ سخی اور زکوۃ خیرات یاد دینے والے لوگ ہیں شاید میں غلط ہو سکتا ہوں کہ ہم صحیح جگہ پر خرچ کرنے سے رو کے رکھتے ہیں اور جو صحیح جگہ ہوتا ہے وہاں ہم استعمال نہیں کرتے لیکن جہاں ہمیں استعمال نہیں کرنا چاہیے وہ ہم دھڑا دھڑ لگا دیتے ہیں ہم ہمیشہ بہت سوچتے ہیں اور راستوں میں بازاروں میں بہت دیکھتے ہیں ہر گلی میں ہر کوچے میں ہر راستے پر بھکاری ہی بھکاری بیٹھے ہوئے ہیں وجہ کیا ہے میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ ہم حد سے زیادہ صحیح لوگ ہیں اس لیے میں نے ایک تجربہ کیا میں نے دو لڑکوں کو بولایا ایک کو سجا کے اس کو کچھ سامان دے کے بازار بھیجا اور اس کے ہاتھ میں چیزیں دے دی گئی جاؤ اس کو بیچ کے اؤ دوسرا لڑکا تھوڑے ...

گفتگو

گفتگو عنوان: گفتگو ’’بخاری‘‘ میں حضرت عائشہ ؓ کی یہ روایت ہے کہ حضور ﷺ کی گفتگو ایسی واضح اور اطمینان سے ہوتی تھی کہ اگر کوئی اس کے کلمات گننا چاہتا تو گن سکتا تھا۔ ’’بخاری‘‘ میں حضرت عائشہ ؓ کی دوسری روایت میں یہ ہے کہ میں تمھیں تعجب کی بات نہ بتاؤں کہ ابو فلاں آئے اور میرے حجرے کے قریب بیٹھ کر حضورِ اقدس ﷺ کی حدیثیں اتنی آواز سے بیان کرنے لگے کہ مجھے بھی سنائی دے رہی تھیں ۔ میں نفل نماز پڑھ رہی تھی اور وہ میری نماز ختم ہونے سے پہلے ہی وہاں سے اُٹھ کر چلے گئے۔ اگر مجھے وہ مل جاتے تو میں ان کی تردید کرتی اور انھیں بتاتی کہ حضور ﷺ تمہاری طرح لگاتار جلدی جلدی گفتگو نہیں فرمایا کرتے تھے۔ یہ روایت امام احمد، مسلم اور ابو داؤد ؒ نے بھی ذکر کی ہے۔ اور اس کے شروع میں یہ ہے کہ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا: کیا میں تمھیں حضرت ابو ہریرہ ؓ کی عجیب بات نہ بتاؤں ؟ پھر آگے پچھلی حدیث جیسا مضمون ذکر کیا ہے۔ امام احمد اور ابو داؤد حضرت عائشہ ؓ کی یہ روایت ذکر کرتے ہیں کہ حضور ﷺ کی گفتگو کا ہر مضمون دوسرے سے ممتاز ہوتا تھا اور ہر ایک آپ کی بات سمجھ جاتا تھا۔ آپ لگاتار جلدی جلدی بات نہیں فرماتے تھے۔

ہوگیا، یا میں اس کے مکر و فریب سے محفوظ رہتا ہوں

غیرت عنوان: غیرت حضرت اُبیّ بن کعب ؓ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ فلاں آدمی اس کے والد کی بیوی کے پاس جاتا ہے (جو اس کی والدہ نہیں ہے)۔ میں نے کہا: اگر تمہاری جگہ میں ہوتا تو میں تو اس کی گردن اُڑا دیتا۔ یہ سن کر حضور ﷺ ہنسے اور فرمایا: اے اُبیّ! تم کتنے غیرت مندہو، لیکن میں تم سے زیادہ غیرت والا ہوں اور اﷲ مجھ سے بھی زیادہ غیرت والے ہیں ۔ ’’بخاری‘‘ اور’’مسلم‘‘ میں حضرت مغیرہ ؓ کی روایت ہے کہ حضرت سعد بن عبادہ ؓ نے کہا: اگر میں کسی آدمی کو اپنی بیوی کے ساتھ دیکھ لیتا تو تلوار کی دھار سے اسے قتل کر دیتا۔ جب حضور ﷺ کو یہ خبر پہنچی تو آپ نے فرمایا: کیا تم لوگوں کو سعد کی غیرت سے تعجب ہو رہا ہے؟ اﷲ کی قسم! میں سعد سے زیادہ غیرت والا ہوں اور اﷲتعالیٰ مجھ سے زیادہ غیرت والے ہیں ، اور غیرت ہی کی وجہ سے اﷲ نے ظاہری اور باطنی بے حیائی کے کاموں کو حرام قرار دیا ہے۔ اور عذر قبول کرنا اﷲ سے زیادہ کسی کو محبوب نہیں ، اسی وجہ سے اﷲ تعالیٰ نے ڈرانے والے اور بشارت سنانے والے (نبی) مبعوث فرمائے۔ اور اپنی تعریف سننا اﷲ سے زیادہ کسی کو پسند نہیں اور اسی وجہ س...

المزاح_و_الظرافت

#المزاح_و_الظرافت 41  *ایک لڑکے کی والدہ نے اس کو کہا کہ سوئی میں دھاگہ ڈال دو*  تو اسے کسی دوست کی بات یاد آگئی کہ `جب کبھی والدہ سوئی میں دھاگہ ڈالنے کا حکم دے تو کچھ دیر ٹھہر کر دھاگہ ڈالنا`  اور یہ دکھانے کی کوشش کی کرنا کہ یہ کام واقعی مشکل ہے  *تاکہ ماں خود کو بوڑھی نہ سمجھے اور اس کا دل نہ ٹوٹ جائے* وہ شخص دھاگہ ڈالنے میں مشقت و مشکل کا اظہار کرنے لگا  *اتنے میں والدہ محترمہ نے کان کے نیچے ایک رکھ کر دی اور کہا اتنا تو مشکل نہیں ہے جتنا تم نے بنا دیا ھے*  ہر وقت تمہارا دھیان موبائل میں لگا رہتا ہے 😅 نتیجہ ماں کے سامنے ڈرامہ ہر گز نہ کریں ورنہ معلوم نہیں گدی پہ دستِ ممتا پڑے یا کمر میں نعلِ ماں پڑے اور طبیعت صاف  ستھری ہو جائے . #Ethics . #Honesty . #Huquq_ul-Abad . # Hereafter . #Doom . #Blessing . #Islamic_Teachings . #story . #story . #Lesson_Learning . #advice

لفٹ نہ ہوا کریں

 *🌷لفٹ نہ ہوا کریں*🌷 *میں نے اپنے استاد محترم سے کہا استاد جی میں نے لوگوں کو دین کی دعوت  دینے کے لئے بہت سے گروپ اور  چینل بنائے پر لوگ لفٹ ہو جاتے ہیں* *استاد محترم نے ایسا جملہ کہا کہ مجھے دل پے لگا*🥹 *میرے استاد نے کہا کہ `لوگ گھر میں پڑے ہوئے قرآن پاک کو بھول گئے یہ تو آپ کا گروپ اور چینل ہیں`*😭😓 x

وہ قصہ جو آپ کی آنکھوں کو نم کردے گا*

 *وہ قصہ جو آپ کی آنکھوں کو نم کردے گا* ابو العاص نبی کریم ﷺ کے پاس بعثت سے پہلے گئے اور کہا: "میں آپ کی بڑی بیٹی زینب سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔" *( ادب )* نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "میں ایسا نہیں کروں گا جب تک اس سے اجازت نہ لے لوں۔" *( شرع ) نبی کریمﷺ زینب کے پاس گئے اور فرمایا: "تمہارے خالہ زاد بھائی تم سے نکاح کا کہتے ہیں، کیا تم اسے اپنے لیے پسند کرتی ہو؟" زینب کا چہرہ سرخ ہو گیا اور وہ مسکرا دی۔ *( حیا )* زینب نے ابو العاص بن ربیع سے شادی کی، جس سے ایک محبت بھری کہانی کا آغاز ہوا، اور انہوں نے علی اور امامہ کو جنم دیا۔ *( خوشی )* پھر ایک بڑی دشواری پیدا ہوئی ، جب نبی کریم ﷺ کو نبوت ملی، اور ابو العاص سفر پر تھے۔ جب وہ واپس آئے تو معلوم ہوا کہ ان کی بیوی مسلمان ہو چکی ہیں۔ *( عقیدہ )* زینب نے انہیں اپنے اسلام کی خوش خبری سنائی، تو ابو العاص ان سے دور ہٹ گئے۔ *( احترام )* زینب حیران ہوئیں اور ان کے پیچھے گئیں۔ انہوں نے کہا: "میرے والد نبی بن گئے ہیں، اور میں مسلمان ہو گئی ہوں۔" ابو العاص نے کہا: "کیا آپ نے مجھے پہلے بتایا یا مجھ سے اجازت لی ؟...