💐 - https://www.highrevenuegate.com/ne8ziv0z6?key=38fd479a0cb050b679a1e01224c9d5ee*"خواتین پر نرمی کریں!"*
👈 مکہ مکرمہ کے مفتی شیخ محمد بن عمر بازمول حفظہ اللہ فرماتے ہیں :
”ایک صحیح العقیدہ نیک خاتون کیلیے شرط نہیں کہ اسے جماعات اور احزاب کی معرفت ہو، یا وہ علماء سلف کے کلام اور عبارات کی گردان کرتی ہو، یا اسے فلاں اور فلاں پر جرح کا علم ہو، یا اسے سلفی علماء کی معرفت ہو، یا اس کی حالاتِ حاضرہ پر نظر ہو، یا وہ ایامِ بیض اور پیر و جمعرات کے روزے رکھتی ہو، یا وہ باقاعدہ تہجد گزار ہو!!
اس کیلیے اتنا کافی ہے کہ وہ پنج وقتہ نماز کی پابندی کرے، رمضان کے روزے رکھے، اپنی اور اپنے خاوند کی (عزت، مال، راز وغیرہ) کی حفاظت کرے، اپنے گھر اور بچوں کو وقت دے۔ اس کا گھر اس کی مملکت ہو، خاوند اس کا بادشاہ ہو، اور بچے اس کی رعایا ہوں۔
اللہ کے رسول ﷺ نے صرف یہی رہنمائی کی ہے کہ وہ محبت کرنے والی، اپنے خاوند کی ذات و مال کا تحفظ کرنے والی اور اپنے رب کا حق ادا کرنے والی ہو!! اس میں مبالغہ بے جا سختی اور حد سے بڑھنا ہے۔ آخر تم مسلمانوں کی بیٹیوں سے کیا چاہتے ہو؟!“
🔸 (بشکریہ : شیخ کلیم الدین یوسف حفظہ اللہ)https://www.highrevenuegate.com/vr8h06ki?key=0bb9ed454fc77f0abd692b8559b1738e
Comments