Skip to main content

لازمی پڑھیئے بے وقعت نیا

 ║❀✫ *سُنہرے الفاظ*✫❀║ highrevenuegate.com/343587ad319c213740610f67058dbec8/invoke.js






_لازمی پڑھے_🚨👇🏻


🍁 *بے وقعت دنیا!*

🔹 *عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک چٹائی پر لیٹے تو آپ کے بدن مبارک پر اس کا نشان پڑ گیا، میں نے کہا: میرے ماں باپ آپ پر قربان، اللہ کے رسول! اگر آپ ہمیں حکم دیتے تو ہم آپ کے لیے اس پر کچھ بچھا دیتے، آپ اس تکلیف سے بچ جاتے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تو دنیا میں ایسے ہی ہوں جیسے کوئی مسافر درخت کے سائے میں آرام کرے، پھر اس کو چھوڑ کر وہاں سے چل دے ۔*🔹

📗«سنــن ابــن ماجہ -4109»




✫✍︎...*اکثر  چیزوں کی قدر وقت گزر جانے کے بعد ہوتی ہے۔*

*کسی اچھی چیز کی وقت پر قدر کر لینا بھی ایک طرح کی خوش قسمتی ہے* ✫♡💫




✫✍︎... *‏"مخلص آدمی کی مثال ریت پر چلنے والے کی طرح ہے، اُس کے قدموں کے چاپ تو سُنائی نہیں دیتی؛ لیکن اُس کے نشانات صاف نظرآتے ہیں!"*✫♡💫




✫✍︎...*زمانے کا شِکوہ نہ کیجئے،* 

*بلکہ! خُود کو بَدلئیے، کیونکہ!* 

*پاؤں کو گندگی سے بچانے کا طریقہ،* 

*جُوتا پہننا ہے، نہ کہ،* 

*سارے شہر میں قــــــالِین بچھانا*✫♡💫




✫✍︎...*‏تنکا تنکا اگر امید کے ساتھ اکھٹا کریں تو گھونسلا بنتا ہے اور اگر وہ ہی تنکے بے دلی سے اکٹھے کئے جائیــــں تو جھاڑو بن جاتی ہے* ✫♡💫




✫✍︎...*ضروری تو نہیں کہ آپ اُن لوگوں کے لئے اُداس رہیں جنہیں آپ کی پرواہ نہیں آپ اُن لوگوں کے لئے بھی تو خوش رہ سکتے ہیں جو آپ کی فکر کرتے ہیں*✫♡💫



✫✍︎...*جن کی فطرت میں منافقت شامل ہو وہ منافقت کر کہ ہی رہتے ہیں خواہ آپ ان کے ساتھ کتنے ہی مخلص ہوں آپ ان کے لیے کچھ بھی کر جائیں مگر وہ آپ کو ایک دن یہ ضرور بتائیں گے کہ وہ اس سب کے لائق نہیں تھے اپنے جزبات ہر کسی پر برباد مت کیا کریں یہ بہت قیمتی ہوتے ہیں*✫♡💫




✫✍︎...*دولت اور امیری انسان کو تھوڑے وقت کیلیئے بڑا بناتی ہے لیکن انسانیت اور اچھے اخلاق انسان کو ہمیشہ بُلند رکھتے ہیں...*✫♡💫




✫✍︎...*ہر انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا کوئی نہ کوئی تو خامی ہر کسی میں ہوتی ہے اس لیے درگزر کرنا سیکھو*✫♡💫




✫✍︎...*اپنی غلطی کا اعتراف کر لینا ایک بہترین خصوصیت ہے اِس سے نفس میں عاجزی پروان چڑھتی ہے اور تکبر کمزور ہوتا ہے*✫♡💫




✫✍︎... highrevenuegate.com/343587ad319c213740610f67058dbec8/invoke.js *‏ہمارا مقصد اپنے رب سے ہمیشہ اور ہر وقت قریب ہونا ہے،* *اللہ کی جانب جاتا راستہ بہت طویل ہے،* *ضروری نہیں کہ ہم اسے سارے کا سارا عبور کر لیں،* *ضروری صرف یہ ہے کہ ہمیں جب موت آئے تو ہم اس راستے پر موجود ہوں••••*✫♡💫



✫✍︎...*اصل سمجھ دار وہ ہے، جو لوگوں کو یہ کہنا چھوڑ دے، کہ آپ کے الفاظ نے میرا لہجہ بدلا...!!* 


 *اپنی کمزوری نفس کا ذمہ دار دوسروں کو سمجھ کر اپنی اصلاح سے غافل نہ ہوں...!!* ✫♡💫




✫✍︎...*اگر انسان کو تکبر کے بارے میں اللّٰہ کی ناراضگی اور سزا کا علم ہو جائے تو بندہ صرف فقیروں اور غریبوں سے ملے اور مٹی پر بیٹھا کرے____!!!!!* ✫♡💫




✫✍︎... تمہارا یقین کامل جیت جائے گا....یہ لوگ جو باتیں کرتے پھرتے ہیں یہ ہار جائیں گے...

انکی باتیں دھری کی دھری رہ جائیں گی جو مایوس کرنے کی کوشش کرتے ہیں...تمہیں گمراہ کرتے ہیں...اور تم پھر بھی اللہ تعالیٰ پر یقین رکھے ہوئے ہو...تمہیں پتا ہے وہ سچا رب ہے...تمہاری زندگی بدل دے گا...نصیب بدل دے گا..بس مانگتے رہو۔✫♡💫




✫✍︎... جب کوئی اللّٰہ کی بات پر اپنی بات کو اہمیت دیتا ہے تو اللّٰہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگا دیتے ہیں✫♡💫





✫✍︎... *اللّه کے راستے پہ بھاگ نہ سکیں تو چل لیں، چل نہ سکیں تو خود کو گھسیٹ لیں،* 

*مگر رکیں نہیں ، راستہ نہ بدلیں!❤️*✫♡💫




✫✍︎...جسطرح مچھلی پانی سےباہرخشکی میں تڑپتی ہےاُسیطرح مسلمان خلافت سےباہرجمہوریت میں تڑپ رہاہے. پرسکون زندگی کیلئےہرایک کااپنا ماحول ہے.✫♡💫




✫✍︎...*کسی کو دئیے جانے والے تحفوں میں سب سے بہترین تحفہ خلوصِ دل سے دی جانے والی دعائیں ہیں انسان کی ذات کو کسی کی دعاؤں سے جوڑ دینا رب کا بندے پر بہت بڑا انعام ہے*✫♡💫




✫✍︎...*تمھاری نیت کی آزمائش اس وقت ہے جب تم کسی ایسے انسان کی مدد کرتے ہو جس سے تمھیں کسی چیز کا فائدہ نہ ہو*✫♡💫




✫✍︎...اللّٰه تعالیٰ جانتا ہے آپ کو کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا اور آپ اپنے دکھی دل کے ساتھ ایمان کی روشنی لیے چلتے جا رہے ہیں وہ جلد ہی آپ کی زندگی میں صبح کر دے گا✫♡💫




✫✍︎...وہ سنتا ہے جب کوئی دوسرا نہیں سنتا

وہ ٹھہر جاتا ہے جب کوئی دوسرا نہیں ٹھہرتا✫♡💫



🍂 *جس کی لوگ پرواہ نہ کریں !*

🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں اہل جنت کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر وہ کمزور اور بے حال شخص جس کو لوگ کمزور سمجھیں، کیا میں تمہیں اہل جہنم کے بارے میں نہ بتاؤں؟ ہر وہ سخت مزاج، پیسہ جوڑ جوڑ کر رکھنے، اور تکبر کرنے والا۔*🔹

📗«سنــن ابــن ماجہ -4116»



✫✍︎...*خواب دیکھنا اچھی بات ہے لیکن صرف خواب ہی دیکھتے رہنا بہت بری بات ہے* ✫♡💫




✫✍︎...*سچ کو دلیلوں کی ضرورت نہیں ہوتی، جو لوگ حق پر ہوتے ہیں وہ بے جا......... صفائیاں پیش نہیں کرتے*✫♡💫




✫✍︎...*پتا ہےنیک لوگوں کا ملنا بھی کسی "نعمت" سے کم نہیں ہے۔*

*نیک لوگ صرف آپ کی "زندگی کو متاثر" نہیں کرتے ہیں، بلکہ وہ آپ کی "آخرت پر بھی اثر انداز" ہوتے ہیں۔* ✫♡💫




✫✍︎...انسان کی خوبصورتی کا تعلق

اس کے ظاہر سے نہیں

بلکہ باطن سے ہے

  ہر وہ شخص خوبصورت ہے

جو ایک خوبصورت اور با اخلاق دل کا مالک ہے✫♡💫



✫✍︎...*بعض پریشانیاں حالات سے نہیں آپ کے اپنے خیالات سے پیدا ہوتیں ہیں اس لئے اپنے ذہن کو اللّٰہ کی یاد میں لگا کر رکھا کریں...!*✫♡💫




✫✍︎... بیشک وہ تمہیں اس سے بھی بہتر نوازدے گا۔

جو تم نے اس کی خاطر قربان کیا✫♡💫




✫✍︎...جہاں اتنا مانگا ہے وہاں ایک بار پھر مانگ لو

مُمکن ہے تمہاری یہ آخری دعا ہی مُعجزوں کی دعا ہو! ✫♡💫




✫✍︎... وہ نصیب لکھنے والی ذات جو دلوں میں خواہش ڈالتی ہے۔۔۔

وہ ان خواہشوں کو نصیب میں بدلنے پر بھی قادر ہے۔

 اور وہ ایسا وقت بہت جلد لائے گا جب آپ اپنی آنکھوں سے اپنے لیے معجزے ہوتے دیکھو گے…انشاءاللّٰہ✫♡💫




✫✍︎... دنیا کے چھوٹ جانے پر اس کے نہ ملنے پر اتنا رنج و الم کیوں؟

کیوں اے بندہ مومن ؟

تم ایمان کا دعویٰ کرتے ہو کیا مومن کو دنیا کی محبت زیب دیتی ہے ؟

مومن کا سب کچھ تو اس کا اللہ ہوتا ہے✨✫♡💫




✫✍︎... _ہراِنسان میں خُوبی اور خَامی دونوں موجود ہوتے ہیں بس فرق اتنا ہے کہ جو تراشتا ہے  اُسے خُوبی نظر آتی ہے اور جو تلاشتا ہے اُسے خَامی نظر آتی ہے_✫♡💫




✫✍︎... دل اُسی سے لگاؤ ! جس نے دل بنایا ہے💯❤‍🩹✫♡💫




✫✍︎...اور الہ کی رضا سے بڑھ کر تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔۔ ✫♡💫




✫✍︎...وفا تو یہ ہے کے جن سے محبت ہو انہیں اللہ سے جوڑ دیاجائے۔۔۔ اپنی عزیز سہیلیوں کو خود سے رب تک گروپ میں شامل کروائیں ✫♡💫




✫✍︎...اگر کسی کی تکلیف دیکھ کر تمہیں تکلیف ہونے لگے..

تو سمجھ لینا تم ﷲ کے بہترین بندے ہو ✫♡💫




✫✍︎... اپنے غموں کو اس رب کے حوالے کر دو کیونکہ کوئی سنے یا نہ سنے وہ سنتا ہے اور سکون عطا کر دیتا ہے بھلا اس کے سوا کون ہے سکون عطا کرنے والا✫♡💫




✫✍︎...*‏اپنی منزل کی جانب ہمت سے چلتے رہیں، خواہ کِرچی کِرچی ہو کر منزل پر پہنچیـں. منزل پر پہنچنے کی لذت آپ کو مرمت کر دے گی...!* ✫♡💫




✫✍︎... اپنی زندگی کا مقصد فقط 

اللَّه کی خوشنودی بنالیجیے

پھر آپ کبھی نہیں ٹوٹیں گے

کبھی نہیں بکھریں گے

کبھی نہیں ہاریں گے✫♡💫




✫✍︎... اپنی زندگی کا مقصد فقط 

اللَّه کی خوشنودی بنالیجیے

پھر آپ کبھی نہیں ٹوٹیں گے

کبھی نہیں بکھریں گے

کبھی نہیں ہاریں گے ان شاءاللّٰه ✫♡💫




✫✍︎... رشتوں میں سب سے بہتر رشتہ میرے نزدیک مخلصی کا رشتہ ہے یعنی کے ذاتی مفاد سے ہٹ کے صرف اور صرف اپنائیت کا احساس ہونا،


 زندگی آپ کو بہت کم ایسے لوگوں سے ملواتی ہے کے جو آپ کے ساتھ بغیر کسی مفاد اور لالچ کے ہوتے ہیں...!!✫♡💫




✫✍︎... سُنیں، مُسکرائیں، پھر نظر انداز کر دیں آپ کو ہر چیز کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اَپکے اندر کے شور کو سوائے آپکے رب اکے سوا کوئی نہیں سن سکتا✫♡💫




✫✍︎... ہمیـں سب سـے زیـادہ دکھ 

اور تکلیف وہی لوگ دیتے ہیـں  

جن کی خـوشیـوں اور

راحت کے لیئـے ہَم سب ســے 

زیادہ کـوششـں کرتے ہیـں...!!✫♡💫




✫✍︎... وہ جو گرمی کے موسم کو سردی میں بدل سکتا ہے 

وہ آپ کی اندھیری دنیا کو بھی خوشیوں کی روشنی میں بدل سکتا ہے بس اس رب پر یقین رکھو✫♡💫




✫✍︎...لوگوں میں سے زیادہ خوش باش  وہ ہیں جو کسی سے کچھ امید نہیں رکھتے، کسی سے کچھ توقع نہیں رکھتے، اپنی خواہشات کو کسی تک محدود نہیں رکھتے اور اپنی خوشی کو کسی سے نہیں جوڑتے..!!. ✫♡💫




✫✍︎... "بدترین دوست وہ ہے؛ جو سخت حالات اور ضرورت کے موقع پر دوست کا ساتھ چھوڑ جائے!"✫♡💫




✫✍︎ *...اپنے حصے کا کام کیے بغیر دعا پر بھروسہ کرنا حماقت ہے اور اپنی محنت پر بھروسہ کر کے دعا سے گریز کرنا تکبر ہے*✫♡💫



🍂 *کلونجی ہر مرض کا علاج !*

🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کالے دانے کا استعمال پابندی سے کرو اس لیے کہ اس میں سوائے موت کے ہر مرض کا علاج ہے ۔*🔹

📗«سنــن ابــن ماجہ-3448»




✫✍︎...احساس ایکـــــــــ 

خوبصورت جذبہ ہے....!!

اپنی ذات کا احساس انسان کا 

پہلا حق ہے مگر جو لوگ 

دوسروں کا احساس کرتے ہیں 

وہ لوگـــــــــ خاص اور 

بہتـــــــــ عظیم تر ہوتے ہیں....!!✫♡💫




✫✍︎... قرب کا راستہ تو یقین مانگتا ہے...!


جو لوگ وسوسوں میں پڑ کر کنفیوژن کا شکار ہو جاتے ہیں وہ اکثر ہی بہک جاتے ہیں...!


یقین رب پر توکل کا نام ہے...!


جب یقین کامل ہو جائے تو راستے منزلوں میں بدل جاتے ہیں اور رب کی نُصرت کے پیغام آتے ہیں...!


اور تبھی تو معجزے رُونما ہوتے ہیں...!✫♡💫




✫✍︎... ﷲ فرماتا ہے میرے بندے اگر آج تو میرے تھوڑے دیئے پر راضی ہو گیا تو حشر کے دن میں تیرے تھوڑے اعمالوں پر راضی ہو جاؤ گا✫♡💫




✫✍︎...تَبَٰرَكَ ٱلَّذِي بِيَدِهِ ٱلۡمُلۡكُ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ قَدِيرٌ

کہہ دو میرے ان بندوں سے۔

جنہیں حالات ناممکن لگ رہے ہیں,, میں ہر شے پہ قدرت رکھنے والا ہوں✫♡💫




✫✍︎...زندگی کے کسی بھی شعبے میں خلا نہیں رہتا۔ زندگی نے آگے چلنا ہے اور پانی کی طرح اپنا راستہ بنانا ہوتا ہے ✫♡💫




✫✍︎...*دل کے سچے اور مخلص لوگوں کو بیوقوف بنانا بہت آسان ہے کبھی محبت،  کبھی رشتوں اور کبھی دوستی کے نام پہ*✫♡💫




✫✍︎...*ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﮯ ﺣﺴﯿﻦ ﻟﻤﺤﺎﺕ ﻭﺍﭘﺲ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﮯ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﭼﮭﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﺳﮯ ﺗﻌﻠﻘﺎﺕ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺳﮯ ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﺍﭼﮭﯽ ﯾﺎﺩﯾﮟ ﮬﻤﯿﺸﮧ ﺩﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺯﻧﺪﮦ ﺭﮨﺘﯽ ﮨﯿﮟ*✫♡💫




✫✍︎...*مُخلص ہونا دنیا کا سب سے زیادہ پرکشش جذبہ ہے....!*

*آپ کسی کو کچھ نہیں دے سکتے،*

*مگر اچھے الفاظ تو دے سکتے ہیں نا....!!*

*الفاظ لہجہ نہیں رکھتے مگر تاثیر تو رکھتے ہیں....!*

*شاید آپکے الفاظ کسی کیلئے راحت،*

*کسی کیلئے شفاء،*

*کسی کیلئے امید،*

*کسی کا مرہم*

*اور کسی کیلئے راہ نجات بن جائیں....!!*

*ایسے لوگوں کو اللہ ذریعہ بنا دیتا ہے اپنے تک پہنچنے کا....!*

*یقین جانیں،*

*وہ لوگ خوش نصیب ہوتے ہیں،*

*جن کے الفاظ لوگوں کے دلوں میں رقم ہوجاتے ہیں....!!!!*

*تو کوشش کیجئیے کہ اپنے  لفظوں سے لوگوں کو زخم نہیں مرہم دیں...*✫♡💫




✫✍︎...اچھی چیزیں اور اچھے لوگ تمہارے شکر کا ذریعہ بنتے ہیں بری چیزیں اور برے لوگ صبر کا زریعہ بنتے ہیں جبکہ شکر اور صبر دونوں جنت کا زریعہ بنتے ہیں لہذا تم دونوں سے فائدہ لے سکتے ہو اچھائی کے بغیر برائی کا تصور ممکن نہیں✫♡💫




✫✍︎...*انسان کـے  اندر عاجزی جتنی بڑھتی ہـے، ایمـــان  اتنا ہـی مضبوط ہوتا جاتــا ہـے، اور تکبر جتنا بڑھتا جاتــا ہـے ، ایمـــان  اتنا ہـی کمزور ہوتا ہے۔* 

*انسان باتوں سـے نہیـــں  بلکہ ظرف سے بڑا ہونا چاہیے*💯 ✫♡💫




✫✍︎... جنت کـی خواہش تـو  سب رکھتے ہیں

*"اللّٰــــہ"* کـے قُرب  کـے  بھـی آرزُو مند رہتے ہیــں ،

*لیکن یـہ چیزیں مقدر انہی کا ٹھہرتی ہیں جو اپنی زندگی اپنے ربّ کـے  نام کـر دیتے ہیں.....*


*"بیشک اللّٰه سـے  ڈرنے والے جنتوں اور چشموں میـں ہـوں گـے"*✫♡💫

(سورۃ الحجر:۴۵)




✫✍︎...*فرشتہ بن کر دوسروں پر نظر رکھنے کے بجائے ،،* 

*آپ یہ یاد رکھیں کہ دو فرشتے آپ پر نظر رکھے ہوئے ہیں ...!!!*✫♡💫



✫✍︎... ِِ‏اِنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ ۞                                                       


     "دنیِا کِی زِنّدگِی تٌو مِحّض کَھّیل او٘ر تَمْاشَا ہَے"✫♡💫



✫✍︎...رشتوں میں سب سے بہتر رشتہ میرے نزدیک مخلصی کا رشتہ ہے 

یعنی کے ذاتی مفاد سے ہٹ کے صرف اور صرف اپنائیت کا احساس ہونا،


 زندگی آپ کو بہت کم ایسے لوگوں سے ملاتی ہے کے جو آپ کے ساتھ بغیر کسی مفاد اور لالچ کے ہوتے ہیں ✫♡💫




✫✍︎...*رشتے اور تعلق نبھانا ایک فن ہے ، جسکے لئے دولت کی نہیں محض احساس کی ضرورت ہوتی ہھے*✫♡💫




✫✍︎...*سمجھدار اور سلجھا ہوا وہ نہیں جو زیادہ پڑھا لکھا ہو بلکہ اصل سمجھدار وہ ہے جس کے پاس یہ ہنر ہو کہ کس سے ،کہاں پر،کن الفاظ سے،اور کس لہجے میں بات کرنی ہے*✫♡💫




✫✍︎...*زندگی یہ نہیں کہ آپ کتنے امیر کتنے مشہور اور کتنے دلکش ہیں زندگی تو یہ ھے کہ آپ کتنے سچے کتنے عاجز اور کتنے مہربان ہیں*✫♡💫




💰 *تقسیم دولت کا دینی تصور!*

🔹 *نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نہیں چاہتا کہ میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو اور تیسرا دن آئے تو میرے پاس اس میں سے کچھ باقی رہے، سوائے اس کے جو میں قرض ادا کرنے کے لیے رکھ چھوڑوں.*🔹

📗«سنــن ابــن ماجہ-4132»




✫✍︎...اپنے اخلاق اور اپنے کردار کو عمدہ رکھو

اس سےخون اور خاندان کی پہچان ھوتی ھے✫♡💫




✫✍︎...*زندگی ایک سفر ہے اور یہ سفر داستانوں سے بھرا ہوا ہے جس میں ہر ایک کی اپنی اپنی داستان ہے*

*نا کوئی آپ جیسی داستان رکھتا ہے نا کوئی آپ کی داستان سمجھے گا*✫♡💫




✫✍︎...*یہ جو مخلص لوگ ہوتے ہیں یہ بڑے گنے چنے ہوتے ہیں یہ بڑے نصیب سے ملتے ہیں یہ آپ کی خوشی میں مسکراتے ہیں اور آپ کے غم میں آپ کا ساتھ نہیں چھوڑتے ان کی قدر کریں...* ✫♡💫




✫✍︎ highrevenuegate.com/22/34/39/223439b1768541b8d7c9f37bc8add195.js ...*ماحول ملتا نہیں بلکہ خود بنانا پڑتا ہے*

*ہم میں سے اکثر لوگ شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ ہم نیک کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں ماحول نہیں ملتا۔ یاد رہے! ماحول ملتا نہیں بلکہ خود بنانا پڑتا ہے، اپنے اچھے اخلاق، کردار اور عمل سے*✫♡💫




✫✍︎... خوبصورت لہجہ میں بات کریں ورنہ خاموش رہ کر آپنی خوبصورتی کو برقرار رکھیں ...! ✫♡💫

Comments

Popular posts from this blog

یادداشت کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟

یادداشت کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟  میموری کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟  ہمارے ذہن میں یادداشت memory کے بننے کا عمل انتہائی حیرت انگیز اور بے حد دلچسپ ہے۔ اس پر ایک گہری نظر نہ ڈالنا نا انصافی ہوگی ۔  ہمارا دماغ ایک ریکارڈنگ ڈیوائس کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اسے Recording‏ ‏cognitive بھی کہہ سکتے ہیں طبی اصطلاح میں اسے Process of Mind‏ ‏process کہا جاتا ہے۔ ویسے تو یہ بہت ہی پیچیدہ عمل ہے مگر موضوع کے اعتبار سے مطلب کی بات یہ ہے کہ ہمارا ذہن حواس خمسہ سے ملنی والی ایک ایک خبر کو، ہر ایک احساس ہر جذبے کو ریکارڈ کر رہا ہے محفوظ کر رہا ہے اور ان احساسات و جذبات کو معلومات data‏  میں تبدیل کر رہا ہے۔  یہ بے حد تیز رفتار عمل ہے کہ ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا کہ سب محفوظ کیا جارہا ہے۔ سارا دن جو مشاہدات حاصل ہوتے ہیں خواہ وہ دیکھنے سے ہوں ، چکھنے سے تعلق رکھتے ہوں ، سونگھنے سے عمل میں آئیں، جو کچھ دیکھا سنا ہو اور جو بھی محسوس کیا ہو وہ عارضییادداشت short term memory کی شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے اور رات کو نیند کے دوران غیر ضروری یادیں memories ختم delete کر د...

قادیانی ایجنٹ عمران نیازی کی کرطوت

 https://a.co/d/3npI4rg جولوگ کہتےہیں کہ عمران نیازی توبہت اچھا آدمی تھاآج یہ بھی قوم کےسامنےآگیاہےکہ آج وفاق المدارس کےصدرمفتی تقی عثمانی صاحب اور قاری حنیف جالندھری صاحب نےمولنافضل الرحمان صاحب کی معیت میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سےملاقات کی۔جن نکات پربات پربات ہوٸ آپ کواندازہ ہوجاٸگاکہ عمران نیازی مدارس کیلۓکیاکیاپریشانیاں کھڑی کرگیاہے۔سب سےپہلےمدارس کےبینک اکاٶنٹ بندکردٸےتھےجو ابھی تک بندپڑےہیں۔نۓمدارس کی رجسٹریشن بندکی ہوٸ تھی کہ کوٸ نیامدرسہ نہیں بناۓگاتقریباآج علمانے12نکات وزیراعظم شہبازشریف کےسامنےرکھےہیں کہ انکوفی الفور حل کیاجاۓ۔اب بھی یوتھی بولیں گےکہ عمران نیازی اسلام کاٹھیکدار تھا۔جسکو یقین نہ آۓ وہ قاری حنیف جالندھری صاحب کایہ آڈیوپیغام سن لےجو انہوں نےمدارس کےعلمإ کوبھیجاہے۔ <script type='text/javascript' src='//pl19722811.highrevenuegate.com /ca/ad/cf/caadcfb1020690554208b1c658527569.js'></script> https://www.highrevenuegate.com/fjnc7zsbq?key=65daa712736ff3f3ba97ed9dd1c7c4a5

All-in-One Smart Home Gym, Smart Fitness Trainer Equipment, Total Body Resistance Training Machine, Strength Training Machine

  About this item All-in-One Smart Home Gym:Speediance is revolutionizing the way you work out by delivering all the benefits of the gym straight to your home. Our state-of-the-art machine combines cardio and strength training so you can achieve a full-body workout without leaving your living room. High-Performance Engines:Speediance’s digital weight system provides convenience and reliability. Limited Space, Unlimited Possibility:Speediance provides up to 220 lbs of adaptive resistance, 630+ moves, 230+ classes, and dynamic weight modes for unparalleled full-body training. With Freelift and partner mode, you can customize your workout experience like never before. Plus, enjoy the convenience of cardio and strength training in one machine, all while taking up minimal space in your home. Take Your Cardio up a Notch:Elevate your cardio training with Speediance's innovative Ski Mode. With two ski handles and 10 customizable height settings, this mode transforms your workout into a dyn...