اس ٹریپ سے بچیں https://www.highrevenuegate.com/czs6xasp?key=a35b70a15938176d2245e17be1c00d3b🚫⛔
موسمِ گرما عروج پر ہے ۔۔۔ اور آج کل کولڈ ڈرنکس بنانے والی کمپنیز انسانی نفسیات سے کھیلتے ہوئے اور آپ کی لاشعور کو Manipulate کرتے ہوئے آپ کو بہت ہوشیاری سے ایک ٹریپ میں پھنسا رہی ہیں ۔
موسمِ گرما چل رہا ہے ۔۔ دھوپ ، حبس ، لوڈ شیڈنگ ، گھٹن گویا آپ کے شعور و لاشعور میں بار بار گرمی ، گرمی ، گرمی ، گرمی ، گرمی کے سگنلز متحرک ہیں ۔
ایسے میں انتہائی مہارت سے ترتیب دیا ہوا ایک HD کوالٹی ٹی-وی ایڈ آپ کے سامنے آتا ہے جس میں آپ کی فیورٹ ایکٹرس ، کھلاڑی یا کوئی بھی سلیبرٹی اپنی پوری رعنائیوں کے ساتھ جلوہ آراء ہے ۔۔۔۔ پھر ۔۔۔۔ گرمی ، دھوپ اور حبس کی منظر نگاری اشتہار میں آپ کے سامنے لائی جاتی ہے جبکہ آپ کے لاشعور میں پہلے ہی " گرمی" کا لفظ نقش ہے موسم کی سختی کی وجہ سے ۔۔۔ اب اس کولڈ ڈرنک کی ٹھنڈی یخ، دھند اڑاتی بوتل کی انٹری ہوتی ہے ۔۔۔ اسے کھولنے جانے کی چھسسسس سی آواز ابھرتی ہے ۔۔۔ اسے گلاس میں ڈالے جانے کی آواز اور بلبلے ابھرنے کا منظر ۔۔۔ پھر گلاس میں برف کی ٹکڑیاں ڈالے جانے کی کھنکھناہٹ اور پھر اس سلیبرٹی کا ایک ہی سانس میں غٹاغٹ اسے پی جانا ایسے کہ ایک ایک گھونٹ کی آواز اشتہار میں سنوائی جائے ۔۔۔ اور پھر اس کا سکون بھرے انداز میں مسکرا دینا جیسے اس کو لگی شدید پیاس ، اس مشروب کے چند گھونٹ پینے سے مٹ گئی ہو ۔
یہ اشتہار لاشعوری طور پر آپ کو یہ بات باور کروا رہا ہے کہ اس سانس اکھاڑ گرمی کا اصل حل اور علاج یہ ٹھنڈی اور لذیذ بوتل ہی ہے ۔۔۔ آپ کو نہ چاہتے ہوئے بھی اس مشروب کی طلب ہونے لگے گی اور اگلی مرتبہ دکان پر وہ پراڈکٹ آپ کے سامنے آگئی تو آپ کا دل اس جانب کھینچا چلا جائے گا ۔
لیکن۔۔۔۔۔
یاد رکھیے ، یہ کاربونیٹڈ مشروبات چینی کا انبار ہیں ۔
مضر اجزاء سے بھرے ہیں ۔ جو آپ کو ذیابیطس ، موٹاپہ ، چربی زدہ جگر ، دانتوں کے مسائل اور صحت سے جڑے کئی مسائل کا شکار بنا سکتے ہیں۔
لہذٰا ان مشروبات سے مکمل اور مستقل گریز برتیں ۔۔۔ اور موسم گرما میں صحت بخش اور فرحت بخش مشروبات جیسے جو کے ستو، لسی ، لبن ، لیموں پانی ، فالسے/کیری/املی آلو بخارے کے ہوم میڈ شربت ، تھادل و سردائی وغیرہ کو ترجیح دیں ۔
( ستونت کور )
atOptions = {
'key' : '58a21238eb10928fb973a5e8070c2158',
'format' : 'iframe',
'height' : 250,
'width' : 300,
'params' : {}
};
document.write('
#ستی
Comments