<script async src="https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-3414194968476074"
crossorigin="anonymous"></script>
<!-- 1d -->
<ins class="adsbygoogle"
style="display:block"
data-ad-client="ca-pub-3414194968476074"
data-ad-slot="4907265919"
data-ad-format="auto"
data-full-width-responsive="true"></ins>
<script>
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
</script>
جانوروں کی کھالوں کی گرتی ھوٸی قیمتوں اور چمڑے کے کاروبار کے خسارے پر میں نے عیدالاضحی سے ایک ماہ پہلے یہ تحقیق کیا تھا ۔
۔اور جہاں تک یہ بات ھے کہ دینی مدارس کی فنڈنگ کی وجہ سے ریٹ کم ھے ۔یا اسٹبلشمنٹ کی مداخلت کی وجہ سے۔
تو دوران تحقیق مجھے اسکے کچھ بھی آثار نہ ملے ۔ اور درج ذیل وجوھات کو مد نظر رکھ آپ خود اندازا لگاۓ کہ کون سے وجوھات قابل قبول ھے نرخ گرنے میں ۔
نمبر ایک : پاکستان سے چمڑے کی زیادہ تر چیزیں باھر ممالک میں جاتی تھی یورپ میں ۔ اب وہ ایکسپورٹ بند ھوگٸی ۔ پاکستان کا سب سے بڑا خریدار اٹلی اور فرانس تھا ۔ اب وھاں پر چاٸنا نے قبضہ کرلیا۔ اب مصنوعی چمڑا مارکیٹ میں موجود ھے نہایت کم نرخ پر بہترین کوالٹی میں ۔
2: جانوروں کی کھال سے بنے اشیا کاعمر کم ھوتا ھے اسکے برعکس آرٹیفیشل چمڑے " لیدر" کا استحکام زیادہ ھوتا ھے ۔ یعنی کہ لمبے عرصے تک قابل استعمال ھوتے ھیں ۔ اسلیۓ لوگوں کا رجحان چمڑے کی نسبت لیدر کی طرف بڑھ گیا ۔ وجہ یہ ھے کہ جب کوٸی برینڈڈ کمپنی اپنے چیز کا اشتھار کرتا ھے تو ساتھ میں اس کے فواٸد اور دوسرے چیز کی نقصانات بیان کرتے ھیں ۔ تو لوگوں کو پتہ چل جاتا ھے ۔
3: کھال سے چمڑا بننے تک پراسیس بہت لمبی محنت طلب اور مہنگی ھوتی ھیں ۔ بہترین چمڑا بنانے پر جو کیمیکل لگتا ھے وہ اب نہایت مہنگا ھوچکا ھے ۔ وجہ یہ ھے کہ زیادہ تر کیمکل باھر ممالک سے امپورٹ ھوتے ھیں ۔ اب اقوام متحدہ کی طرف سے کچھ خاص کیمکل پر سخت Sop's لاگو ھوگٸیے ھیں کیونکہ وہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ھیں ۔ ان میں ایک کیمکل چمڑا سازی کا بھی ۔ نتیجتاً چمڑا مہنگا ھوجاتا ھے ۔ ظاھر بات ھے کہ بلاوجہ کوٸی چیز لوگ مہنگی نہیں خریدتے ۔ جب آپ کو اس کا متبادل سستی ملتی ھو۔
4: پاکستان میں چمڑا سازی میں جدید ٹیکنالوجی کا فقدان بھی ھے ۔ کیونکہ پرانے ٹیکنالوجی کے نسبت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چمڑا سازی کا کام دس گنا بہتر ھے ۔
جدید ٹیکنالوجی میں کھال سے چمڑا بننے کا عمل سستا اور اسان ھے ۔ یعنی چمڑا ایسی نرخ پر تیار ھوجاتی ھے کہ لوگ با اسانی اس سے بنی ھوۓ اشیا خرید سکتے ھیں ۔ تو پھر اگر باھر ممالک ایکسپورٹ نہ بھی ھوجاۓ تو کم از کم مقامی صنعت کے لوگ امپورٹڈ چمڑے پر انحصار کم کرتے ھیں ۔ پھر اپنی ملک کا چیز جب اچھا موجود ھو تو لوگ وہ خریدتے ھیں۔
5: اور جہاں جہاں اب بھی جانوروں کے چمڑے کا ڈیمانڈ موجود ھے ۔ تو وھاں پر پاکستان کی چمڑے کی نسبت چاٸنا ، جاپان ، کوریا, اور فرانس اٹلی وغیرہ کے جدید ٹیکنالوجی سے تیار شدہ بہترین چمڑا موجود ھوتا ھے ۔ تو بھلا made in جاپان کا مقابلہ ھم کیسے کرسکتے ھیں ۔
کیونکہ ھمارے ملک میں جدید ٹیکنالوجی اور فیکٹریز نہیں ھے اور لگانے میں سب سے بڑا روکاوٹ حکومتی پالیسیز ھے ۔
تحقیق میں نے مدارس کی آمدن کی فکر میں کیا تھا ۔ میرا خیال تھا کہ اگر یہ کہی کوٸی سازشی بحران ھے تو ھم اسکا متبادل ڈھونڈ لینگے ۔ اور اگر چمڑا سازی کوٸی اسانی سے ھوجاتی تو اسکی طرف اپنے علاقے کے مدارس والوں کی توجہ دلاٶنگا تاکہ یہ دباغت کا کام بھی مدارس والے خود شروع کریں لیکن دوران تحقیق پتا چلا کہ یہ تو گردش ایّام ھے ۔ مطلب عالمی سطح پر حالات میں تغیّر آیا ھوا ھے ۔ تو پھر اپنی ناقص تحقیق روک دی ۔
نوٹ : میں نے سارا تحقیق گوگل پر کیا تھا۔ لہاذا ضروری نہیں کہ سارے وجوھات یہی ھو جو میں نے لکھا ھےریر و الحقی
08/05/2022
*______________*****_____________*****_______***
دوبارہ اشاعت 3 اگست 2023
*_*_____________________________________*_*
تیسری بار اشاعت 29 جون 2023 عید الاضحی
#LeatherCrafting #HandmadeLeather #almardani #eiduladha2023 #islam
#LeatherGoods #LeatherArt
#LeatherWorking #LeatherCraftsmanship
#LeatherDesign #LeatherMaker
#SacrificialAnimals #EidAlAdha #Qurbani
#EidSpirit #BakraEid #EidMubarak
#EidCelebration #EidTraditions
#IslamicFestival #QurbaniTime
#SacrificeInIslam #FaithAndTradition
Comments