
2 امام نووی رحمہ اللہ کی کتاب "اذکار" کے بارے کہا گیا!بع الدار واشتر الأذكار"گھر بیچ کر کتاب الاذکار خرید لو" ۔
3"زاد المستقنع" کے بارے میں علماء کرام نے فرمایا !من حفظ الزاد أفتى بين العباد"جس نے کتاب الزاد یاد کر لی وہ لوگوں کو فتوی دے گا" ۔
4 حافظ الدنیا ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی کتاب "فتح الباری" کے بارے مقولہ ہے!لا هجرة بعد الفتح"فتح کے بعد ھجرت نہیں ہوتی" ۔
5 امام نووی رحمہ اللہ کی کتاب "المنھاج" کے بارے کہا گیا !من حفظ المنهاج هاج"جس نے منھاج حفظ کی وہ سخت ہوگیا" ۔
6 امام نووی رحمہ اللہ کی کتاب "المجموع" کے بارے کہا گیا !اعطش وجوع و اشتر المجموع"بھوکے رہو پیاسے رہو مگر المجموع ضرور خریدو" ۔
7 ابن ابی زید قیروانی کے الرسالہ کے بارے کہا گیا!الِّذی يَحْفَظْ الرَّسَالَه مَاتَغلبه مْسَالَه"جو رسالہ حفظ کر لے گا کوئی مسئلہ اس سے چھپا نہیں رہے گا" ۔
8 "بلوغ المرام" کے بارے کہا گیا!من حفظ البلوغ حاز النبوغ"جو بلوغ یاد کر لے گا وہ کامیابی حاصل کر لے گا" ۔
9 ابن رجب حنبلی رحمہ اللہ کی "لطائف المعارف" کے بارے کہا گیا!من أرادَ أن يكونَ من أهلِ المَعارِف ؛ فليلزمْ لِطَائفُ المَعَارف"جو چاہتا ہو کہ وہ عارفین میں سے ہو جائے تو وہ لطائف المعارف کو ہمیشہ پڑھا کرے" ۔
10 امام غزالی رحمہ اللہ کی کتاب "احیاء العلوم" کے بارے کہا گیا !من لم يقرأ الإحياء فليس من الأحياء"جس نے احیاء العلوم نہیں پڑھی وہ زندہ لوگوں میں سے نہیں ہے" ۔
11 قاضی عیاض مالکی رحمہ اللہ کی کتاب "الشفاء" کے بارے کہا گیا!كلهم حاولوا الدواء ولكن القاضي أتى بالشفاء"تمام علماء دواء تلاش کرتے رہے مگر قاضی عیاض شفاء لے آئے" ۔
12 حاشیہ صفتی کے بارے کہا گیا !من فهم الصفتي يفتي"جس کو صفتی کی سمجھ آ گئی وہ فتوی دینے کے لائق ہے" ۔ 13 علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ کی کتاب "الدرة المضية" کے بارے کہا گیا! اذا حفظت الدرة فلا تجمع اليك ضرة"جب تو درہ حفظ کر لے گا تو تیرے پاس کچھ ضرر نہیں آئے گا" ۔
14 ترمذی شریف کے بارے کہا گیا !من كان عنده جامع الترمذي فكأنما في بيته نبي"جس کے گھر ترمذی ہو گویا اس کے گھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں" ۔
Comments