آپ نے شارک ٹینک انڈیا پروگرام دیکھا ہے۔۔۔؟
https://www.highrevenuegate.com/dxntmhprys?key=15dd0536eb67974e422abefd9bc11f31جب سے مجھے اس پروگرام کا علم ہو تو اس دن سے پابندی کے ساتھ یہ شو دیکھ رہا ہوں۔۔۔
مجھے تو اس شو سے انتہاء کا نالج ملا ہے اور یقین مانیں اس شو سے مجھے اتنا کچھ سیکھنے کو ملا ہے کہ بیان کرنے سے قاصر ہوں۔۔۔
اگر آپ کا تعلق کسی بھی بزنس یا سروس کے ساتھ ہے تو یہ شو آپ کو بہت فائدہ دے سکتا ہےآپ کے پاس اگر وقت ہو تو شارک ٹینک انڈیا ضرور دیکھیں۔۔۔
اس کے سیزن 1کے پہلے ایپیسوڈ سے لے کرسیزن 2 کے اب تک کے تمام ایپیسوڈ پابندی سے دیکھے ہیں اور نئے ایپیسوڈ کے لئے شدت سے انتظار رہتا ہے۔
۔۔انڈیا کا شارک ٹینک پروگرام دیکھیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ وہاں لوگوں میں کتنی اویرنس ہے اور کتنے قسم کے برینڈز کس لیول پر کام کر رہے ہیں۔۔۔
شارک ٹینک انڈیا کا سیزن 2 چل رہا ہے انتہائی دلچسپ، انوکھا اور یونیک شو ہے جس میں مینٹورشپ، بزنس گروتھنگ اور منفرد آئیڈیاز سامنے لائے جاتے ہیں۔۔۔
اس شو کا فارمیٹ اتنا دلچسپ اور لاجواب ہے کہ کسی لمحہ بندہ بور نہیں ہوتا اور ہر ایپیسوڈ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اسی لئے سیزن 1 کی کھڑکی توڑ کامیابی کے بعد اب سیزن 2 چل رہا ہے۔۔۔
انڈیا ایک گروتھنگ ملک بنتا جا رہا ہے خاص کر ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل دنیا میں اپنا نام بنا رہا ہے وہاں کی گورنمنٹ اورسرکاری ادارے بھی ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فیلڈ کو بھرپور پروموٹ کر رہے ہیں۔۔۔
زرخیز دماغوں اور قابل ذہنوں کو مزید تقویت دی جارہی ہے، قابل اور باصلاحیت نوجوانوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے انہیں مزید تعلیم دلا کریونیک اور منفرد ٹیلنٹ کی قدر کر کے بھرپور حوصلہ دیا جارہا ہے۔۔۔
بدقسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ملک میں ایسا کوئی نظام کوئی پلان نہیں ہے۔۔۔
یہاں کوئی خاص بجٹ نہیں ہے، کوئی سرکاری ادارہ یا منسٹری نہیں ہے جو سنجیدہ اور مخلص ہو۔۔۔
گنے چنےچند لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے زورِ بازو سے اپنے حصہ کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں۔۔۔
اس ملک میں تعلیم، ٹیلنٹ، صلاحیت،قابلیت اور زرخیزدماغوں کی کمی نہیں ہے اور نہ ہی کوئی دشواری ہے۔۔۔
بس ضرورت اس امر کی ہے کوئی سنجیدہ ہوجائے حکومت اس طرف بھی توجہ دے کر اس فیلڈ کے لئے اقدام کر لے۔۔۔
کیوں کہ ڈیجیٹل فیلڈ میں بجٹ چاہئے، حکومت کی طرف سےباقاعدہ تعاون، پرموشن، تھپکی اور بھرپور سپورٹ چاہئے۔۔۔
اللہ کرے حکومت کے کسی صاحبِ درد کو خیال آجائے، اللہ کسی کے دل میں ڈال دے اور اس طرف بھی حکومت کا التفات ہوجائے۔۔۔
موجودہ دور میں ہر بندہ پریشان ہے، اچھی خاصی انکم اور آمدن والے لوگوں کی حالت بھی بہت پتلی ہوچکی ہے ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے۔۔۔
ضرور ت اس بات کی ہے اپنے آپ کو ڈیجیٹل فیلڈ میں کھپایا جائے، جن سکلز کی موجودہ اور آنے والے وقتوں میں سکوپ اور ڈیمانڈ ہے اپنی قابلیت اور صلاحیت کو اس فیلڈ پر مرکوز کیا جائے۔۔۔
اللہ رب العزت حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ہم سب کو بھی عقلِ سلیم عطاء فرمائے اور ہر ایک کو سمجھ بوجھ کے ساتھ ساتھ اپنی قابلیت، صلاحیت کے ساتھ زورِ بازو عطاء فرمائے اور سب کو کامیابیوں سے نوازے آمین
اک
رام اللہ خان یوسفزئی
Comments