کیا زمین میں سوارخ کر کے ایک طرف سے چھلانگ لگانے پر ہم دوسری طرف پہنچ جائیں گے؟
ہاں جی پہنچ جائیں گے۔ لیکن سوارخ کیسے بنے گا؟خط اِستوا پر زمین کا قطر (Diameter) 12754 کلومیٹر ہے۔ اِس میں سے ہم صرف 12 کلومیٹر زمین ہی کھود پائیں ہیں۔ کیونکہ جیسے جیسے ہم نیچے جاتے ہیں زمین کا درجہ بڑھتا جاتا ہے اور زمین کے مرکز میں یہ °5200 سیلسیس تک ہوتا ہے۔ لیکن چونکہ یہ ممکن نہیں آپ پھر بھی کسی طرح اِس درجہ حرارت پر قابو پا لیتے تو آگے کیا ہو گا؟
جیسے جیسے آپ زمین میں نیچے جاتے ہیں زمین کی کشش ثقل کم ہوتی جاتی اور عین مرکز میں یہ صفر ہو جاتی ہے۔ ایسا کیوں؟ زمین کے مرکز میں کسی جسم پر زمین کے ہر طرف موجود ماس جسم کو ہر طرف سے ایک جتنی قوت سے اپنی طرف کھینچتا ہے اور نتیجے میں آپ درمیان میں رہتے ہیں۔ یہ نیوٹن کا پہلا قانون ہے۔
اب ہم سوارخ میں چھلانگ لگانے کے لیے تیار ہیں۔ آپ جیسے ہی چھلانگ لگائیں آپ کی رفتار بڑھتی جائے گی اور کشش ثقل کی قوت کم ہوتی جائے گی۔ زمین کے مرکز میں یہ رفتار زیادہ سے زیادہ اور عمل کرنے والی کشش ثقل صفر ہو جائے گی۔ یہ اب چونکہ جسم حرکت کر رہا تو جسم کا انرشیا چاہے گا آپ حرکت کرتے رہیں۔ آپ اسی طرح حرکت کرتے رہیں گے اور دوسرے کنارے تک پہنچیں گے اور دوسرے تک آپ کی رفتار تقریباً صفر ہو جائے گی۔
دوبارہ سے زمین کی کشش ثقل آپ کو واپس زمین کی طرف کھینچے گی اور آپ پھر سے مرکز کی جانب گرتے چلے جائیں گے۔ انرشیا کی وجہ سے آپ زمین کے مرکز میں رُکیں گے نہیں اور دوسری طرف پہنچ جائیں گے۔ یہ بلکل سمپل ہارمونک موشن جیسا ہی ہے جسے آپ میٹرک میں پڑھ آئیں گے۔
یہ کام ہم نے تب کیا جب کوئی فرکشن نہیں تھی۔ اگر ہوا کی فرکشن موجود ہو تو اتنی زیادہ رفتار پر ہوا سے گزرنے سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جائے گا۔ پتہ نہیں کتنا لیکن یہ بہت بہت زیادہ ہو گا۔ اس مزاحمتی قوت کی وجہ سے آپ کا ہر چکر میں زمین کے مرکز سے فاصلہ کم ہوتا جائے گا اور بالآخر آپ کا کچھ بچا تو آپ زمین کے مرکز میں رُک جائیں گے۔لمرسل ۔۔ز
Comments