تمھیں کفر سے نفرت کرنی پڑے گی☑️
ھدایت کی راہوں میں آکر تو دیکھو🙏
ملحد، ایگنوسٹک، لبرل اور سیکولر بہن بھائیوں کو دعوت فکر!📜
جب آپ نے وساوس، الجھن اور اشکالات کی صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود بھی بے چینی کے دلدل میں پھنس جانا ہے،
ایسی دلدل جس سے آدمی جتنا نکلنے کی کوشش کرتا ہے اتنا ہی اس میں ڈوبا چلا جاتا ہے، جب تک اس کو سہارہ نہ دیا جائے وہ نہیں نکل پاتا☑️
تو کیا اسلام چھوڑ کر بے چینی کے دلدل میں پھنس جانے سے یہ بہتر نہیں کہ آپ مسلمان بن کر ہی اپنے چند اشکالات کو مجھ سے یا میری ٹیم کے کسی ممبر سے پوچھ لیں یا کسی مستند کتاب میں دیکھ کر دنیا اور آخرت کا سکون اور قلبی راحت پا لیں❓
ہم مسلمان سوال پوچھنے والے کو واجب القتل نہیں سمجھتے🥰
رنگ، نسل اور جنس اور عقیدے کی بنیاد پر ہم کسی سے نفرت نہیں کرتے، بلکہ حق کے متلاشی غلط عقائد والے کو بھی سینے سے لگاتے ہیں، محبت سے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں، بے چینی کے دلدل سے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں.☑️
اسلام کی دنیا ایک ایسی دنیا ہے جس میں گناہگار سے بھی نفرت نہ کرنے کا درس ملتا ہے، جس میں راہ ہدایت کھونے والوں کیلئے فکر ھدایت پایا جاتا ہے،☑️
جس میں راہ ھدایت سے بٹکے ہوئے ہر سائل کے سوال کا جواب موجود ہے،☑️
جس میں الحادی الجھنوں کے بجائے تسکینِ قلب فراہم کرنے والی کتابیں قرآن و سنت موجود ہیں ،☑️
رہی بات افراد کے غلط ہونے کی، تو یہ تو ہر جماعت میں پائے جاتے ہیں،
کیا کبھی کسی سٹوڈنٹ نے افراد (دیگر سٹوڈنٹس) کی غلطی کی وجہ سے یونیورسٹی، کالج اور سکول سے تعلیم حاصل کرنا چھوڑا ہے❓ بشرطیکہ کہ اس کے اصول ٹھیک ہوں،☑️
تو اسی طرح مسلمانوں میں بھی افراد غلط ہو سکتے ہیں، لیکن اسلامی تعلیمات اور اس پر عمل کرنے والے بہت ہی ذیادہ خوب صورت ہیں. تو کیا افراد کی غلطی کی وجہ سے اسلام چھوڑنا انصاف ہے،؟ 🤔🤔🤔
اور اگر آپکو ایک چیز اسلام کی سمجھ نہیں آرہی یا وقتی طور پر ما وراء العقل ہے تو ہم بجائے اس کے کہ کسی سے راہنمائی لیں یا کتاب کی طرف رجوع کریں، یک دم سے شبہات میں پڑ کر اسلام ہی کا انکار کر لیتے ہیں،
حالانکہ ما وراء العقل خلاف العقل نہیں ہوا کرتا. ✅
اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے آپکو ایسا لگے گا کہ آپ وساوس اور بے چینی کے دلدل سے نکل آچکے ہیں، اور ایمان، چین، راحت اور سکون کی خوبصورت لہریں سینے میں محسوس کریں گے، ان شاء اللہ
لھذا اسلام کے دروازے آپکے لئے کھلے ہیں 🥰
خوش آمدید 🙏💝
اعتراف جرم💔
ہاں! ہم مسلمان آپکو محبت سے سمجھانے کے بجائے آپ کو برا بھلا کہہ دیتے ہیں،💔
آپکو سوالات کا موقع دے کر آپکی الجھن سننے کے بجائے آپ پر فتوے لگا دیتے ہیں،💔
ہم آپکے معقول سوالات کا محبت سے معقول اور منقول جواب دینے کے بجائے آپکو ٹوک لیتے ہیں،💔
لیکن یاد رہے! یہ جرم ہم مسلمان افراد کا ہے مسلمانوں کی پوری جماعت کا نہیں. اسلام اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے والے لوگ انتہائی خوب صورت اور خوب سیرت ہیں،✅
آپکی الجھنوں کا، وساوس کے دلدل میں پھنس جانے کا احساس ہے میرے پاس،
میں آپکو ٹوکنے کے بجائے محبت سے سن سکتا ہوں، اگر آپ راہ حق کے متلاشی ہیں،
میں آپ سے نفرت کے بجائے آپکو محبت سے سمجھا سکتا ہوں.🥰❣️
الحاد، سیکولرازم، لبرلزم کے دلدل سے نکالنے کیلئے محبت سے ہاتھ بڑھا رہا ہوں،🥰
پلیز ایک مرتبہ نکلنے کی کوشش تو کریں! پلیز🙏❣️
ان باکس میں رابطہ کر سکتے ہیں.
🔴 مسلمان بہن بھائیوں سے درخواست:
اس عظیم دعوتِ فکر کو تمام ملحدین، اگناسٹک اور ایتھیسٹ تک پہچانے میں ہماری مدد کیجیے گا. شکریہ
یہ تحریر ایک گہری دعوتِ فکر پر مبنی ہے جو ملحدین، اگناسٹک، لبرلز اور سیکولرز کو مخاطب کرتی ہے۔ اس میں نہایت محبت اور خیر خواہی کے ساتھ اسلام کی حقانیت اور تعلیمات کی خوبصورتی کو بیان کیا گیا ہے۔
وضاحت:
1. بے چینی اور روحانی سکون کا تضاد:
تحریر اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ الحاد، شک اور الجھنوں میں مبتلا رہنے والے اکثر روحانی بے چینی کا شکار رہتے ہیں۔ وہ اس دلدل سے نکلنے کے لیے کوشش کرتے ہیں لیکن سہارا نہ ہونے کی وجہ سے مزید الجھ جاتے ہیں۔ اسلام کو ایک ایسا راستہ پیش کیا گیا ہے جو اس بے چینی سے نجات کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
2. محبت سے دعوت:
تحریر میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ اسلام کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں اور کسی بھی شک یا سوال کو محبت اور تحمل کے ساتھ سنا جاتا ہے۔ یہ اسلام کی وہ خصوصیت ہے جو دوسروں کو سینے سے لگانے اور ان کے سوالات کو تسلی بخش جواب دینے کا درس دیتی ہے۔
3. اسلامی تعلیمات کی حقانیت:
تحریر میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ مسلمانوں میں افراد کی غلطیاں ہو سکتی ہیں، لیکن یہ اسلام کی تعلیمات کا قصور نہیں۔ اسلامی اصول اور تعلیمات اپنی جگہ کامل اور انسانیت کے لیے راہِ نجات ہیں۔
4. وساوس اور اشکالات:
یہ پیغام ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنی الجھنوں اور سوالات کے ساتھ الجھے ہوئے ہیں۔ تحریر انہیں دعوت دیتی ہے کہ وہ اسلام کی تعلیمات کو کھلے دل سے سمجھیں اور اپنی الجھنوں کے جوابات مستند ذرائع سے حاصل کریں۔
5. مسلمانوں کی خود احتسابی:
اس تحریر میں مسلمانوں کی ایک اہم کمی کو تسلیم کیا گیا ہے کہ بعض اوقات وہ محبت سے سمجھانے کے بجائے سخت رویہ اختیار کرتے ہیں۔ یہ اعتراف ایک مثبت قدم ہے جو غیر مسلموں کو اسلام کی تعلیمات سے روشناس کرانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
6. الحاد سے نکلنے کا راستہ:
محبت اور حکمت کے ساتھ، الحاد، شک اور سیکولرازم میں مبتلا افراد کو اسلام کے امن و سکون کے دائرے میں آنے کی دعوت دی گئی ہے۔
عنوانات:
1. الحاد کے دلدل سے نکلنے کی دعوت
2. اسلام: سکون اور ہدایت کا راستہ
3. محبت سے سوالات کا جواب دینے کی ضرورت
4. بے چینی سے ایمان تک کا سفر
5. اسلام کی حقانیت: ایک دعوتِ فکر
6. راہِ ہدایت کے متلاشیوں کے لیے محبت بھرا پیغام
7. اسلام: سکونِ قلب کی دنیا
8. الحاد اور وساوس: ایک نئی راہ کی تلاش
9. اسلامی تعلیمات کا جمال اور مسلما
نوں کی خود احتسابی
10. نفرت نہیں، محبت سے سمجھائیں
Comments