Skip to main content

تقدیر اور اللہ کا فیصلہ

*🌹جو مقدر میں ہو وہ مل کررہے گا‼️*

نبی ﷺ نے فرمایا:
*"اور (یہ بات) جان لو کہ اگر ساری امت بھی جمع ہو کر تمہیں کچھ نفع پہنچانا چاہے تو وہ تمہیں اس سے زیادہ کچھ بھی نفع نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دیا ہے، اور اگر وہ تمہیں کچھ نقصان پہنچانے کے لیے جمع ہو جائے تو اس سے زیادہ کچھ نقصان نہیں پہنچا سکتی جو اللہ نے تمہارے لیے لکھ دیا ہے"*
📚 ترمذی 2516 حسن

*`🌴جب انســان کا یقیــن` اس بـات پــر کامــل ہـوجـاتا ہــے۔ کہ `اللّٰه رب العــزت بہتــرین عــطا کرنـے والا ہــے` تو اس کــے دل ســے `تمــام خــدشـات مِٹ جاتــے ہیں اور وہاں صــرف سکــون رہ جـاتا ہـــے`••••🌺۔💫*



 🌺 *نیکی کا جزبہ!*
🔹 *نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہوتا تو میں پسند کرتا کہ اگر ان کے لینے والے مل جائیں تو تین دن گزرنے سے پہلے ہی میرے پاس اس میں سے ایک دینار بھی نہ بچے ، سوا اس کے جسے میں اپنے اوپر قرض کی ادائیگی کے لیے روک لوں ۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-7228»


*💞عبادت دل سے کیجیے ۔ مخلص دل جب رب سے جڑتا ہے ۔ تو اس کی محبت میں پروان چڑھنے والا دل اس کی بے پناہ رحمت کے حصار میں جھومتا ہے ۔ پھر اس ذات پاک کے نام کا ورد ہر وقت لبوں پر ہوتا ہے💞*
             
_*`🤝 اگر خوش رہنا چاہتے ہیں...تو کسی بات کو اپنی توہین نہ سمجھیں...بلکہ بولنے والے کی کم ظرفی سمجھ کر آگے بڑھ جائیں...!!😌`*_
 


 🌺 *نیکی کا جذبہ!*🌺
🔹 *نبی کریم ﷺ نے فرمایا ”اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہوتا تو میں پسند کرتا کہ اگر ان کے لینے والے مل جائیں تو تین دن گزرنے سے پہلے ہی میرے پاس اس میں سے ایک دینار بھی نہ بچے ، سوا اس کے جسے میں اپنے اوپر قرض کی ادائیگی کے لیے روک لوں۔“*🔹
📗«صحیح بخاری-7228»📗
  

*اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کتنے اچھے ہیں، اگر آپ کسی غلط جگہ پر ہیں، تو آپ بیکار ہیں۔*

*اپنے دل کی کیفیت اللہ کو بتایا کریں کہ آپ کیا محسوس کر رہے ہیں، کتنی تکلیف میں ہیں، آپ یقین کریں وہ بہت پیار سے سنے گا، اُس کے سامنے رو لینے سے ہی آپکے دل میں سکون اترے گا، بیشک وہ دلوں کا ہمراز ہے۔*


*کچھ لوگ انسانی دوا ہیں۔ آپ ان کے ساتھ ایک گھنٹہ گزارتے ہیں اور سب کچھ بہتر محسوس ہوتا ہے۔*


*انسان کا پہلا اور آخری وطن اس کی ماں ہوتی ہے۔۔۔!!*


_یہ تین دعائیں  اپنی ڈیلی روٹین میں ضرور شامل کریں۔
*_اللّٰهُمَّ إنِّي أَسأَلُكَ حُسْنٌ الخَاتمه۔۔۔*
_اے اللّٰــــــہ میرا انجام اچھا کرنا۔۔۔۔

*_اَللَّھُمّ اِنّی أسئلُکَ توبَةً نَّصُوْحَا قَبْلَ الْمَوت۔۔۔۔*
_اے اللّٰــــــہ موت سے پہلے پہلے مجھے سچی توبہ نصیب فرما۔۔۔۔

*_اللّٰهُم يا مُقَلِّبَ القُلُوبِ ثَبِّت قَلبِي عَلٰى دِينِك۔۔۔۔۔*
_اے اللّٰه اے دلوں کو پھیرنے والے میرے دل کو دین پہ ثابت قدم رکھ۔۔۔۔_
*آمــــین♥️💫 


*جب وہ کسی چیز سے محروم کرتا ہے تو اُس سے دُگنی ایسی ہزاروں نعمتوں نواز دیتا ہے۔۔جس کے ہم قابل بھی نہیں ہوتے ۔۔تو بس پھر راضی ہو جائیں کیونکہ معجزے صبر مانگتے ہیں اور۔ تقدیریں شکر کرنے والوں کی بدلی جاتی ہیں...!!*
 
_*`🤝 گفتگو ایسے کیجئے...کہ امید کے دیئے جلیں...دل نہیں...!!!😌`*_
 


*🪄 جنت کی نعمتیں اور اہل جنت !*
*حضرت ابوہریرہ ؓ  نبیﷺ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا اللہ عزوجل نے فرمایا میں نے اپنے نیک بندوں کے لئے (ایسی ایسی چیزیں) تیار کر رکھی ہیں کہ جنہیں نہ کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ ہی کسی انسان کے دل پر ان کا خیال گزرا اس کی تصدیق اللہ تعالیٰ کی کتاب میں موجود ہے (فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَّا اُخْفِيَ لَهُمْ مِّنْ قُرَّةِ اَعْيُنٍ جَزَا ءً بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ ) 32۔ السجدہ: 17) سو کسی نفس کو معلوم نہیں کہ جو نعمتیں ان کے لئے چھپا رکھی ہیں ان کے لئے آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں بدلہ ہے اس کا جو وہ کرتے تھے۔*🎀🥀
*📗 صحیح مسلم 7132*


               
    🌹🍃 فجراورعصرپابندی سے اداکرنا 🍃🌹
🌸 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہرگزوہ آدمی جہنم میں داخل نہیں ہوسکتا، جوسورج نکلنے سے پہلے فجر کی نماز اور سورج غروب ہونے سے پہلے عصر کی نماز پڑھے 🌸
   [★ مسلم: 1436،عن عمارہ بن رُوَیبہ رضی اللہ عنہ ★]


 🍂 *موت کی تمنا!*🍂
🔹 *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” کوئی شخص تم میں سے موت کی آرزو نہ کرے ، اگر وہ نیک ہے تو ممکن ہے نیکی میں اور زیادہ ہو اور اگر برا ہے تو ممکن ہے اس سے توبہ کر لے ۔*🔹
📗«صحیح بخاری-7235»📗



*╰➣* *~`ᑕ❍Ꮇҽ Ᏼαςҡ Ͳ❍ Ꭺℓℓα𝐡`🥀🥺~*
لــوگ تــوڑ دیــتـے ہـیــں 
الــلّٰــه جــوڑ دیــتـا ہــے 
لــوگ چـھــوڑ دیــتـے ہـیـــں 
الــلّٰـــه تــھـــام لــیـتــا ہــے 
لـــوگ بــدل جـــاتـــے ہـیــں 
الـلّٰـه ہمـیشــہ ساتھ رہـتا ہـے

"شعور کا پہلا درجہ"
 خاموش رہنے کی عادت اپنانا۔۔۔
شعور کا دوسـرا درجہ۔۔
 بدتمیزی پر جواب نا دینا۔۔۔
 اور شعور کے تیسرے درجہ۔۔۔
 بداخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہوتا ہے...
جو  لوگ آپ کو تکلیف دیتے ہیں .
 سمجھیئے کہ ان کی مثال تنگ جوتے کی مانند ہے جو آپ کے سائز کے نہیں ہیں
خوش رہیں
خوشیاں بانٹیں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے۔


 
*📌اللہ تعالیٰ نرمی کو پسند کرتا ہے!*
*🎙️حضرت خالد بن معدان فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺنے ارشاد فرمایا:بیشک اللہ نرم برتاؤ والے ہیں نرمی کو پسند فرماتے ہیں اور اس پر اپنی عطاء سے نوازتے ہیں اور نرمی کی صورت میں مدد فرماتے ہیں جو کہ سختی کی صورت میں نہیں فرماتے.!*
`(🍃مصنف ابن ابی شیبه 25818)`



*🌴قرض سے اللہ کی پناہ مانگنا!*
*🎙️رسول اللہ  ﷺ  نماز میں دعا کرتے تو یہ بھی کہتے   اے اللہ! میں گناہ اور قرض سے تیری پناہ مانگتا ہوں کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ! آپ قرض سے اتنی پناہ مانگتے ہیں؟ آپ  ﷺ  نے جواب دیا کہ جب آدمی مقروض ہوتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے اور وعدہ کر کے اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔*
`(🍃صحیح بخاری:2397)`



*🌴بیٹے کے مال میں والد کا حق !*
 *🎙️ایک شخص نبی اکرم ﷺ کے پاس آیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے پاس مال ہے اور والد بھی ہیں اور میرے والد کو میرے مال کی ضرورت ہے (یعنی میرے والد کے اخراجات میرے مال کو کم کر دیں گے) تو آپ ﷺ نے فرمایا:* 
*تم اور تمہارا مال تمہارے والد ہی کا ہے (یعنی ان کی خبرگیری تجھ پر لازم ہے)۔“*
`(🍃سنن ابوداؤد: 3530)`



*🌴" نبی ﷺ نے فرمایا : "قیامت نہیں آئے گی جب تک میری امت کے کچھ قبائل بتوں کی عبادت نہ کرنے لگیں۔"*
`(🍃أبو داود حدیث نمبر (4252)`
`(مشکوۃ حدیث نمبر (5406)`



*🌴رسولﷺکی کنیت!*
*🎙️نبی کریم ﷺ بازار میں تھے کہ ایک صاحب کی آواز آئی ، یا ابا القاسم ! آپ ان کی طرف متوجہ ہوئے (معلوم ہوا کہ انہوں نے کسی اور کو پکارا ہے) اس پر آپ نے فرمایا ” میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت مت رکھو۔*
`(🍃صحیح بخاری:3537)`



*🌴تمام گناہ معاف!*
*🎙️رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے سُبْحَانَ اللہ وَبِحَمْدِهِ  دن میں 100مرتبہ کہااُس کےگناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیو نہ ہو۔*
`(🍃صحیح بُخاری:6405)`



*🌴تنہا سفر ھر گز نہ کریں!*
*🎙️رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:اگر لوگوں کو تنہا سفر کرنے کی ان خرابیوں کا علم ہو جائے جو مجھے معلوم ہیں تو کوئی سوار تنہا ایک رات کا بھی سفر نہ کرے۔*
`(🍃مشکوٰۃ المصابیح: 3893)`

*🌴رسولﷺکی لطافت !*
 *🎙️انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نہ تو نبی کریم ﷺ کی ہتھیلی سے زیادہ نرم و نازک کوئی حریر و دیباج میرے ہاتھوں نے کبھی چھوا اور نہ میں نے رسول اللہ ﷺ کی خوشبو یا آپ کے پسینے سے زیادہ بہتر اور پاکیزہ کوئی خوشبو یا عطر سونگھا۔*
`(🍃صحیح بخاری-3561)`



*🌴شِفاء کے لئے 3 بہترین سورتیں!*
*🎙️سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب بیمار ہو جاتے تو معوذات (سورة قل ہو اللہ أحد، سورة قل أعوذ برب الفلق، سورة قل أعوذ برب الناس) پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لیتے تھے۔پھر جب آپ ﷺ کی تکلیف بڑھ گئی تو میں انہیں آپ ﷺ پر پڑھتی اور آپ ﷺ کا ہاتھ پکڑ کر آپ کے جسم پر پھیرتی اس امید سے کہ ان میں برکت ہے۔*
`(🍃صحیح بخاری 3902)`


**ﻃﻌﻨﮧ ﻣﺎﺭﻧﺎ ﺑﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﺁﺭﭦ ﮨﮯ ، ﻟﯿﮑﻦ ﻃﻌﻨﮧ ﺳﻦ  ﮐﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﺳﻨﻨﮯ ﮐﯽ ﺍﯾﮑﭩﻨﮓ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺁﺭﭨﺴﭧ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ.*


*کم عمر میں ملا ہوا سکھ  انسان کو اکثر سمجھدار نہیں بننے دیتا لیکن کم عمر میں ملا ہوا دکھ  انسان کو بہت سمجھدار بنا دیتا ہے*


*یہ اس کی تقسیم ہے کے وہ کچھ لوگوں کو بن مانگے ہی عطا کر دیتا ہے، اور کچھ کی پُکار اُسے اتنی پسند ہوتی ہے کے وہ انہیں بار بار سُنتا ہے۔*


*جن جسموں پر خواہشات کی حکمرانی ہو وہ گناہوں کی قید سے کبھی بھی آزاد نہیں ہو سکتے رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی بات کو برداشت کرنے میں ہے بے عیب انسان تلاش کرو گےتو اکیلے رہ جاؤ گے*



*🌴رسول الله ﷺ  نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص اس طرح نہ کہے : اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے ، اے اللہ ! اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم فرما ۔ وہ دعا میں پختگی اور قطعیت سے کام لے کیونکہ اللہ جو چاہے وہی کرتا ہے ، کوئی نہیں جو اسے مجبور کر سکے ۔*
 `(🍃صحیح مسلم 6813)`


*🌴رسول الله ﷺ  نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص کسی نقصان ( مصیبت ) کی وجہ سے ، جو اس پر نازل ہو ، موت کی تمنا نہ کرے ۔ اگر اس نے لامحالہ موت مانگنی بھی ہو تو یوں کہے : اے اللہ ! مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو اور مجھے وفات دے جب موت میرے لیے بہتر ہو ۔*
`(🍃حیح مسلم 6814)`



*🌴قیس بن ابی حازم سے روایت کی کہ انہوں نے کہا : ہم خباب رضی اللہ عنہ کے پاس گئے ، اس وقت ان کے پیٹ پر ( علاج کے لئے ) سات جگہ ( تپتی ہوئی دھات سے ) داغ لگائے گئے تھے ۔ انہوں نے کہا : اگر یہ نہ ہوتا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں موت کی دعا سے منع فرمایا تھا ، تو میں اس ( موت ) کی دعا کرتا ۔*
`(🍃صحیح مسلم 6817)`



*🌴رسول الله ﷺ  نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ہرگز موت کی تمنا نہ کرے ، نہ موت آنے سے پہلے اس کے لیے دعا کرے کیونکہ جب تم میں سے کوئی شخص مر گیا تو اس کا عمل منقطع ہو گیا ( مزید عمل کی مہلت ختم ہو گئی ) اور مومن کی عمر اس کی بھلائی ہی میں اضافہ کرتی ہے ۔*
 `(🍃صحیح مسلم 6819)`



*🌴رسول الله ﷺ  نے فرمایا: جو شخص اللہ سے ملنے کو (یعنی موت اور قیامت کے بعد اللہ کے سامنے پیش ہونے) محبوب رکھے ، اللہ اس سے ملنے کو محبوب رکھتا ہے اور جو اللہ سے ملنے کو ناپسند کرے ، اللہ بھی اس سے ملنے کو ناپسند کرتا ہے ۔*
`(🍃صحیح مسلم 6820)`


*🌴رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص اللہ سے ملاقات کو پسند کرے ، اللہ اس سے ملاقات کو پسند فرماتا ہے اور جو شخص اللہ5 سے ملاقات کو ناپسند کرے ، اللہ اس سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے ۔‘‘ میں نے کہا : اللہ کے نبی ! کیا اس سے موت کی ناپسندیدگی مراد ہے ؟ ہم میں سے ہر شخص ( طبعاً ) موت کو ناپسند کرتا ہے ، تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہ بات نہیں ہے ، لیکن جب مومن کو اللہ کی رحمت ، اس کی رضامندی اور جنت کی بشارت دی جاتی ہے تو وہ اللہ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے اور کافر کو جب اللہ کے عذاب اور اس کی ناراضی کی خبر دی جاتی ہے تو وہ اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے اور اللہ بھی اس ( ناشکرے اور متکبر ) سے ملاقات کو ناپسند کرتا ہے ۔‘‘*
`(🍃صحیح مسلم 6822)`



*🌴تقویٰ اور نیک بیوی!*
*🎙️رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ تقویٰ کے بعد ایک بندہ مومن کے لیے سب سے بڑی خیر یہ ہے کہ اس کی نیک بیوی ہو، اگر وہ اس کو کوئی حکم دے تو وہ اس کی اطاعت کرے،اور اگر وہ اس کی طرف دیکھے تو وہ اس کو خوش کرے،*
`(🍃معجم کبیر طبرانی: 8/264)`


*🌴زندگی کی تلخیوں سے گھبرا کر موت کی تمنا مت کریں !*
 *🎙️رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ” کوئی شخص تم میں سے موت کی آرزو نہ کرے ، اگر وہ نیک ہے تو ممکن ہے نیکی میں اور زیادہ ہو اور اگر برا ہے تو ممکن ہے اس سے توبہ کر لے ۔*
`(🍃صحیح بخاری-7235)`
*________________________*

*🌴رسولﷺکی آرزو!*
 *🎙️رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ” اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، میری آرزو ہے کہ میں اللہ کے راستے میں جنگ کروں اور قتل کیا جاؤں پھر زندہ کیا جاؤں ، پھر قتل کیا جاؤں ، پھر زندہ کیا جاؤں ، پھر قتل کیا جاؤں ، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ان الفاظ کو تین مرتبہ دہراتے تھے کہ میں اللہ کو گواہ کر کے کہتا ہوں ۔“*
`(🍃صحیح بخاری-7227)`
*________________________*

Comments

Popular posts from this blog

یادداشت کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟

یادداشت کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟  میموری کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتی ہے؟  ہمارے ذہن میں یادداشت memory کے بننے کا عمل انتہائی حیرت انگیز اور بے حد دلچسپ ہے۔ اس پر ایک گہری نظر نہ ڈالنا نا انصافی ہوگی ۔  ہمارا دماغ ایک ریکارڈنگ ڈیوائس کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ اسے Recording‏ ‏cognitive بھی کہہ سکتے ہیں طبی اصطلاح میں اسے Process of Mind‏ ‏process کہا جاتا ہے۔ ویسے تو یہ بہت ہی پیچیدہ عمل ہے مگر موضوع کے اعتبار سے مطلب کی بات یہ ہے کہ ہمارا ذہن حواس خمسہ سے ملنی والی ایک ایک خبر کو، ہر ایک احساس ہر جذبے کو ریکارڈ کر رہا ہے محفوظ کر رہا ہے اور ان احساسات و جذبات کو معلومات data‏  میں تبدیل کر رہا ہے۔  یہ بے حد تیز رفتار عمل ہے کہ ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا کہ سب محفوظ کیا جارہا ہے۔ سارا دن جو مشاہدات حاصل ہوتے ہیں خواہ وہ دیکھنے سے ہوں ، چکھنے سے تعلق رکھتے ہوں ، سونگھنے سے عمل میں آئیں، جو کچھ دیکھا سنا ہو اور جو بھی محسوس کیا ہو وہ عارضییادداشت short term memory کی شکل میں محفوظ کیا جاتا ہے اور رات کو نیند کے دوران غیر ضروری یادیں memories ختم delete کر د...

قادیانی ایجنٹ عمران نیازی کی کرطوت

 https://a.co/d/3npI4rg جولوگ کہتےہیں کہ عمران نیازی توبہت اچھا آدمی تھاآج یہ بھی قوم کےسامنےآگیاہےکہ آج وفاق المدارس کےصدرمفتی تقی عثمانی صاحب اور قاری حنیف جالندھری صاحب نےمولنافضل الرحمان صاحب کی معیت میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سےملاقات کی۔جن نکات پربات پربات ہوٸ آپ کواندازہ ہوجاٸگاکہ عمران نیازی مدارس کیلۓکیاکیاپریشانیاں کھڑی کرگیاہے۔سب سےپہلےمدارس کےبینک اکاٶنٹ بندکردٸےتھےجو ابھی تک بندپڑےہیں۔نۓمدارس کی رجسٹریشن بندکی ہوٸ تھی کہ کوٸ نیامدرسہ نہیں بناۓگاتقریباآج علمانے12نکات وزیراعظم شہبازشریف کےسامنےرکھےہیں کہ انکوفی الفور حل کیاجاۓ۔اب بھی یوتھی بولیں گےکہ عمران نیازی اسلام کاٹھیکدار تھا۔جسکو یقین نہ آۓ وہ قاری حنیف جالندھری صاحب کایہ آڈیوپیغام سن لےجو انہوں نےمدارس کےعلمإ کوبھیجاہے۔ <script type='text/javascript' src='//pl19722811.highrevenuegate.com /ca/ad/cf/caadcfb1020690554208b1c658527569.js'></script> https://www.highrevenuegate.com/fjnc7zsbq?key=65daa712736ff3f3ba97ed9dd1c7c4a5

All-in-One Smart Home Gym, Smart Fitness Trainer Equipment, Total Body Resistance Training Machine, Strength Training Machine

  About this item All-in-One Smart Home Gym:Speediance is revolutionizing the way you work out by delivering all the benefits of the gym straight to your home. Our state-of-the-art machine combines cardio and strength training so you can achieve a full-body workout without leaving your living room. High-Performance Engines:Speediance’s digital weight system provides convenience and reliability. Limited Space, Unlimited Possibility:Speediance provides up to 220 lbs of adaptive resistance, 630+ moves, 230+ classes, and dynamic weight modes for unparalleled full-body training. With Freelift and partner mode, you can customize your workout experience like never before. Plus, enjoy the convenience of cardio and strength training in one machine, all while taking up minimal space in your home. Take Your Cardio up a Notch:Elevate your cardio training with Speediance's innovative Ski Mode. With two ski handles and 10 customizable height settings, this mode transforms your workout into a dyn...